یہاں آپ کو افغانی چکن پلاؤ بنانے کا طریقہ بتایا جارہا ہے۔ افغانی چکن پلاؤ کھانے میں بہت ہی لذیز پلاؤ ہوتی ہے آپ افغانی پلاؤ کو آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں افغانی چکن پلاؤ بنانے کی ترکیب جانتے ہیں۔
افغانی چکن پلاؤ کے اجزاء
چکن آدھا کلو
لہسن چار سے پانچ جوے
کٹی ہوئی ادرک ایک چائے کا چمچہ
پیاز دو عدد
ہری الائچی آٹھ عدد
سوکھا دھنیا ایک چائے کا چمچہ
زیرہ ایک چائے کا چمچہ
لونگ ایک چائے کا چمچہ
دارچینی تین عدد
ہری مرچ دو سے تین عدد
لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
ٹماٹر دو عدد
چاول دو کپ
تیل دو کھانے کے چمچے
گرم پانی پانچ کپ
کشمش آدھا کپ
گاجر ایک عدد
افغانی چکن پلاؤ بنانے کا طریقہ
ایک بڑے پیالے میں چکن، لہسن، ادرک، لونگ، دارچینی، پیاز، دھنیا، ہری الائچی، نمک اور پانی شامل کرکے مکس کر لیں۔ پھر گوشت کو یخنی سے علیحدہ کر کے یخنی کو چار کپ تک بنا کر الگ رکھ دیں۔ پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو گولڈن کر لیں اور اس میں چکن، ٹماٹر، ہری مرچ، لال مرچ اور ثابت زیرہ ڈال کر مکس کر لیں۔ اب اس میں یخنی ڈال کر اتنا پکائیں کہ ابال آجائے۔ پھر اس میں دو کپ چاول ڈال کر مکس کریں اور پورے طریقے سے ڈھک دیں۔ اب آنچ کم کر کے دس منٹ تک پکائیں کہ چاول نرم ہوجائیں۔ مزے دار افغانی چکن پلاؤ تیار ہے۔
افغانی چکن پلاؤ بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
June 03, 2020
Rating:
No comments: