فیرنی بنانے کا طریقہ

فیرنی بنانے کا طریقہ
یہاں آپ کو مزیدار فیرنی بنانے کا طریقہ بتایا جارہا ہے۔ عید تہوار کے موقع پر میٹھا شوق سے کھایا جاتا ہے۔ جانتے ہیں مزیدار فیرنی بنانے کی ترکیب۔

فیرنی کے اجزاء

اُبلے ہوئے چاول ایک پیالی
تازہ دودھ ایک لیٹر
چینی ایک پیالی
فریش کریم ایک پیکٹ
بادام پندرہ عدد
پستے پندرہ عدد
پسی ہوئی چھوٹی الائچی ایک چائے کا چمچہ
چینی آدھا کلو
میری بسکٹ ایک پیکٹ

فیرنی بنانے کا طریقہ

میری بسکٹ کے پیکٹ کو اچھی طرح چورا کر کے رکھ دیں۔ اب ایک دیگچی میں دودھ، چینی اُبلے ہوئے چاول اور پسی ہوئی چھوٹی الائچی ڈال کر پکالیں۔ جب فیرنی گاڑھی ہونے لگے تو چولہا بند کر دیں۔ فیرنی تھوڑی ٹھنڈی ہوجائے تو چورا کئے ہوئے بسکٹ، چینی، بادام، پستے، فریش کریم ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کر لیں۔ آخر میں اسے نکال کر جمادیں۔ مزیدار فیرنی تیار ہے۔ ٹھنڈا پیس کریں۔
فیرنی بنانے کا طریقہ فیرنی بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on May 26, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.