چہرے کی جھریاں ختم کرنے کا طریقہ

چہرے کی جھریاں ختم کرنے کا طریقہ
مرد ہو یا خواتین جھریوں کا مسئلہ سب کو ہی ہوتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے خواتین مہنگے مہنگے پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں، تاکہ ان کے چہرے پر جھریاں نہ آئیں اور ان کی جلد بری نہ لگے بالکہ چہرے صاف سھترا اور خوبصورت نظر آئے۔ لیکن ہر کوئی ان مہنگے پروڈکٹس کو نہیں خرید سکتا اور نہ جھریاں دور کرنے کے لئے مہنگے علاج کرواسکتا ہے۔
ہمارے آنکھوں کے نیچے خون کی باریک باریک سینکڑوں وریدیں ہوتی ہیں اس لئے یہ مہنگے پروڈکٹس اور علاج بھی جھریوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوتے اس لئے آنکھوں کی جھریوں کے مکمل خاتمے کے لئے ایک زبردست قدرتی نسخہ آج آپ لوگوں کو بتایا جارہا ہے۔ جس کے استعمال سے آپ کی آنکھوں کی دلکشی واپس آجائے گی۔ آنکھوں کے گرد جھریوں کے مکمل خاتمے کے لئے زبردست نسخہ ملاحظہ کیجئے۔

چہرے کی جھریاں ختم کرنے کا طریقہ

گنے کا رس _____  ایک کھانے کا چمچ
بیسن __________  آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی __________  ایک کھانے کا چمچ

ترکیب و طریقہ استعمال

ہلدی کا استعمال آنکھوں کے گرد جھریوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ سیاہ حلقوں کو بھی غائب کردیتا ہے۔ ایک کھانے کا چمچ گنے کے رس کو کسی پیالی میں ڈالیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ ہلدی اور آدھا کھانے کا چمچ بیسن ڈال کر چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کرکے کریم بنالیں۔ اب اس کریم کو آنکھوں کے ارد گرد لگائیں اور تقریباً 20 منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
اس کریم کو ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ ضرور استعمال کریں۔ آنکھوں کے جھریوں کے لئے بہترین قدرتی نسخہ ہے۔ آنکھوں کی جھریوں کے لئے اچھی خوراک، سنزیوں اور پھلوں اور ان کا جوس کا زیادہ استعمال اور اس کے ساتھ ساتھ بھرپور نیند بہت فائدہ پہنچاتی ہے۔ جبکہ بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی صورت میں اسے بھی قابو میں لانا فائدے مند ہوسکتا ہے۔ اگر حلقے اور جھریاں فوری طور پر ختم کرنا ہو تو کھیرے، آلو یا سیب کے قتلے وغیرہ آنکھوں پر استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
چہرے کی جھریاں ختم کرنے کا طریقہ چہرے کی جھریاں ختم کرنے کا طریقہ Reviewed by Admin on December 22, 2019 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.