یہاں دو مختلف طریقوں سے آلو بخارا چٹنی بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ جو طریقہ آپ کو پسند آئے یا آسان لگے آپ اس طریقہ سے آلو بخارا چٹنی بنا سکتی ہیں۔ آلو بخارا چٹی سموسے، چپس، رول وغیرہ کے ساتھ پیش کی جاسکتی ہے، جس سے ان کے ذائقہ میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ جانتے ہیں آلو بخارا چٹنی بنانے کی ترکیب۔
آلو بخارا چٹنی کے اجزاء
آلو بخارا آدھا کلو
لالی مرچ پسی ہوئی ایک چمچہ
سفید سرکہ ایک کپ
چینی ایک کپ
سبز الائچی بارہ دانے
نمک حسب ذائقہ
بادام کی گری آدھا کپ بھگو کر چھلکا اتار لیں۔
آلو بخارا چٹنی بنانے کا طریقہ
آلو بخارا کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو دیں۔ اب کسی برتن میں آلو بخارا اور دو کپ پانی ڈال کر پکائیں۔ پانی خشک ہونے لگے تو چینی، نمک، کالی مرچ اور سرکہ ڈال دیں۔ جب چینی اچھی طرح گھل جائے تو بادام کی گری اور الائچی کوٹ کر ڈال دیں۔ پانچ منٹ پکا کر اتار لیں۔ مزیدار آلو بخارا چٹنی تیار ہے۔
چٹنی آلو بخارا کے اجزاء
آلو بخارا آدھا کلو
کالی مرچ پسی ہوئی دس عدد
لونگ چھ عدد
سرکہ آدھی پیالی
نمک مرچ حسب ذائقہ
چٹنی آلو بخارا بنانے کی ترکیب
آلو بخارا کو دھو کر اس میں ایک پیالی کے برابر پانی ڈالیں اور دیگچی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔ گرم مصالحہ ململ کے کپڑے میں باندھ کر ڈال دیں۔ جوں ہی آلو بخارا پک کر نرم ہوجائے تو چولہے سے اتار کر چھلنی یا موٹی ململ کے کپڑے میں چھان لیں۔ لکڑی کے چمچے سے دبا کر تمام گودا نکال دیں۔ مصالحے کی پوٹلی کا رس میں اچھی طرح نکال لیں۔
اب آلو بخارا کے گودے میں چینی اور سرکہ ڈال کر چولہے پر رکھیں اور درمیانی آنچ پر چٹنی کو گاڑھا ہونے دیں۔ اس چٹنی کو زیادہ چٹپٹی بنانا ہو تو مرضی کے مطابق ثابت سرخ مرچیں اور آدھ پاؤ کشمش بھی چینی اور سرکہ کے ساتھ ہی ڈال دیں۔ چولہے پر سے اس وقت اتارے جب چٹنی شہد کی طرح گاڑھی ہو جائے۔
آلو بخارا کی چٹنی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
May 07, 2020
Rating:
No comments: