وزن کم کرنے کے لئے زیرہ بہت ہی بہترین گھریلو شے مانی جاتی ہے۔ یہ قدرت کا ایسا تحفہ ہے جو مختلف قسم کے طبی مسائل کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ کو بھی یہ معلوم ہے کہ اگر باقاعدگی کے ساتھ زیرہ استعمال کیا جائے تو یہ 15 سے 20 روز میں انسان کا وزن کم کردیتا ہے۔
وزن کو کم کرنے کے لئے زیرہ ایک انتہائی موثر شے ہے، اس لئے کہ یہ حراروں کو جلانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی زیرے کے بہت سارے فوائد ہیں جن میں کولیسٹرول کو کم کرنا، دل کے دورے کے خطرات کو کم کرنا، یادداشت بڑھانا، قوت مدافعت کو بڑھانا، خون کی کمی کو دور کرنا اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانا شامل ہے۔ تو چلے ناظرین آپ کو کچھ طریقے بتاتے ہیں جس کو استعمال کر کے آپ ایک دن میں آدھا کلو وزن کم کرسکتے ہیں۔ آپ کو چند نسخے بتائیں گے اور آپ کو جو نسخہ آسان لگے آپ وہ استعمال کرسکتے ہیں اور موٹاپے سے مکمل نجات پاسکتے ہیں۔
وزن کم کرنے کا طریقہ
وزن کم کرنے کا بہت ہی آسان طریقہ یہ ہے کہ زیرے کا مشروب تیار کرنے کے لئے پانی میں 2 چمچ زیرہ ڈال کر رات بھر کے لئے بھگودیں صبح اس کو ابال کر چھان لیں اور مشروب میں آدھا لیموں نچوڑ دیں۔ بس مشروب تیار ہے اس مشروب کو دو ہفتوں تک نہار منہ پی لیں، جس کے بعد آپ خود فرق ملاحظہ کریں گے کہ کس طرح آپ کا وزن کم ہورہا ہے۔وزن کم کرنے کا آسان ترین طریقہ
وزن کم کرنے کے لئے یہ نسخہ بھی بہت بہترین مانا جاتا ہے، پسا ہوا زیرہ 5 گرام لیں اور اس کو دہی میں ملا کر روزانہ کھائیں۔ چند دنوں کے مسلسل استعمال سے وزن میں نمایا کمی واقع ہوجائے گی۔وزن کم کرنے کا آسان علاج
یہ نسخہ بھی بہت ہی آسان اور وزن کو کم کرنے کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ پانی میں 3 گرام پسا ہوا زیرہ حل کریں اور اس میں چند قطرے شہد کے ملا کر نوش فرمائیں۔
وزن کم کرنے کا آسان ترین طریقہ
Reviewed by Admin
on
December 21, 2019
Rating:
No comments: