چکن ملائی بوٹی بنانے کا طریقہ بتایا جارہا ہے۔ چکن ملائی بوٹی جھٹ پٹ تیار ہونے والی ڈش ہے۔ جتنی جلدی تیار ہوتی ہے کھانے میں اتنی ہی مزیدار ڈش ہے۔ جانتے ہیں چکن ملائی بوٹی بنانے کی ترکیب۔
چکن ملائی بوٹی کے اجزاء
چکن آدھا کلو
پیکٹ والی بالائی یا کریم ایک پیالی
دہی آدھا پاؤ
لیموں دو عدد رس نکال لیں
ناریل پسا ہوا دو کھانے کے چمچے
کچا پپیتا پسا ہوا آدھا چائے کا چمچہ
لال مرچ کُٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچہ
سفید مرچ پسی ہوئی ایک چٹکی
نمک حسب ذائقہ
آئل دو کھانے کا چمچے
چکن ملائی بوٹی بنانے کا طریقہ
چکن دھو کر چھلنی میں رکھیں تاکہ پانی نکل جائے، اب سارے مصالحے، دہی، لیموں کا رس اور بالائی چکن میں اچھی طرح مکس کر کے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ فرائی پین میں آئل ڈال کر پھیلائیں اور مصالحہ لگی ہوئی چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں تاکہ چکن کا پانی خشک ہوجائے جب پانی خشک ہو جائے تو تیزی سے چمچہ چلاتے ہوئے چکن کو بھونیں مصالحہ چکن پہ لگ جائے اور ہلکی سی سرخی نظر آجائے تو چولہا بند کر دیں۔ مزیدار چکن ملائی بوٹی تیار ہے۔ چکن پلیٹ میں نکال کر تھوڑی سی بالائی چکن پر ڈال کر گارنش کریں۔ گرم گرم نان، رائتہ اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
نوٹ چکن بون لیس ہو تو زیادہ بہتر ہے کچا پپیتا نہ بھی ہو تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
چکن ملائی بوٹی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
June 08, 2020
Rating:
No comments: