رمضان المبارک کی ایک اور اسپیشل ریسیپی حاضر ہے۔ اس پوسٹ میں اسپیشل پکوڑے بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ پکوڑے تو افطاری کے دسترخوان کی خاص رونق ہوتے ہیں۔ پکوڑے ہر ایک کی توجہ کا خاص مرکز ہوتے ہیں۔ تو چلئے جناب اسپیشل پکوڑے بنانے کا طریقہ آپ کو سیکھاتے ہیں۔
اسپیشل پکوڑے کے اجزاء
بیسن ایک پاؤ
پالک آدھی گڈی صاف کر کے باریک کاٹ لیں
پیاز ایک بڑے سائز کی باریک کاٹ لیں
ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا باریک کاٹ لیں
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ درمیانے سائز کی دو عدد باریک کاٹ لیں
ثابت دھنیا ایک مٹھی
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
اسپیشل پکوڑے بنانے کا طریقہ
بیسن میں تمام اجزاء کو ڈال کر تھوڑا ٹھوڑا پانی ڈالیں اور خوب اچھے طریقے سے مکس کرکے پیسٹ تیار کر لیں یاد رہے پیسٹ زیادہ پتلا نہ ہو۔ تمام اجزاء کو اچھے طریقہ سے مکس کرنا ہے تاکہ ایک جان ہوجائیں۔ تلنے سے کچھ دیر پہلے آئل کو ایک کڑاہی میں گرم کریں۔ جب تیل گرم ہوجائے تو درمیانے آنچ کر دیں پھر جس سائز کے پکوڑے بنانا ہو اتنا پیسٹ چمچ یا ہاتھ کی مدد سے تیل میں ڈالیں براؤن ہونے تک الٹتے پلٹرے رہیں۔ جب دونوں طرف سے تل جائیں تو بٹر پیپر پر نکال کر رکھ لیں۔ مزیدار لذیذ اسپیشل پکوڑے تیار ہیں۔ چٹنی اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
مزیدار لذیذ اسپیشل پکوڑے بنانے کا طریقہ - Ramadan Recipe
Reviewed by Admin
on
April 14, 2020
Rating:
No comments: