دہی بڑے نہ صرف رمضان میں بلکہ عام دنوں میں بھی بہت زیادہ شوق سے کھائی جانے والی ڈش ہے۔ دہی بڑے بنانے کے کئی طریقہ ہیں ہر طریقہ اپنا ایک الگ ذائقہ رکھتا ہے۔ آج ہم آپ کو بہت ہی خاص انداز سے اسپیشل مزیدار دہی بڑے بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ دہی بڑے بنانے کے لئے کیا کیا اجزاء درکار ہیں ان کی فہرست نیچی موجود ہے، نوٹ فرمالیں۔
دہی بڑے کے اجزاء
دہی آدھا کلو
پیاز ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
اُبلا ہوا آلو ایک عدد
باریک کٹی ہوئی ہری مرچ دو عدد
کھانے کا سوڈا ایک چٹکی
پھلکی بنانے کیلئے بیسن آدھا کپ
کُٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
بھنا ہوا زیرہ دو چائے کے چمچے
پودینے کی پتیاں دو کھانے کے چمچے
تیل پھلکی تلنے کے لئے
اسپیشل مزیدار دہی بڑے بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے بیسن میں نمک، زیرہ، پسی ہوئی لال مرچ اور کھانے کا سوڈا ڈال کر تھوڑے پانی کی مدد سے ملا کر گھول لیں۔ پھر تلنے کے لئے تیل گرم کر کے اس میں چھوٹی چھوٹی پھلکیاں بنا لیں۔
اب آدھا کلو دہی میں ایک کپ پانی شامل کر کے پھینٹ لیں۔ اس کے بعد پیاز، ٹماٹر اور اُبلا ہوا آلو باریک کاٹ لیں۔ پھر دہی میں پھلکیاں، حسب ذائقہ نمک، بھنا ہوا زیرہ، باریک کٹی ہوئی ہری مرچ اور باریک کٹے ہوئے آلو، پیاز اور ٹماٹر ڈال کر ڈش میں نکال لیں۔ پھر پودینے کی پتیوں سے سجا کر چاٹ مصالحہ کے ساتھ پیش کریں۔ چاٹ مصالحہ کے ساتھ اس کے ذائقہ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ اسپیشل مزیدار دہی بڑے تیار ہیں۔
اسپیشل مزیدار دہی بڑے بنانے کا طریقہ - Ramadan Recipe
Reviewed by Admin
on
April 14, 2020
Rating:
No comments: