ذائقہ دار چکن کے پکوڑے بنانے کا طریقہ

چکن کے پکوڑے بنانے کا طریقہ, چکن پکوڑے بنانے کی ترکیب
شام کی چائے ہو اور ساتھ میں گرم گرم پکوڑے ہوں تو شام کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ رمضان شریف میں تو پکوڑوں کی اسپیشل فرمائش ہوتی ہے۔ افطاری کے وقت تو نگاہیں پکوڑوں کو ڈھونڈ رہی ہوتی ہیں۔ تو جناب آپ کی شام کی چائے اور افطاری کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے آج ہم آپ کو نہایت ہی لذیذ چکن کے پکورے بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ 

چکن کے پکوڑے بنانے کیلئے درکار اجزاء

چکن آدھا کلو
دہی آدھا کلو
ادرک تین گٹھیاں
ٹماٹر دو سو پچیس گرام
پیاز درمیانے سائز کی ایک عدد
ہری مرچ حسب ضرورت
میدہ حسب ضرورت
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
سرکہ آدھا چائے کا چمچ
انڈے تین عدد
ڈبل روٹی کا چورا یا کارن فلور دو کھانے کے چمچ
پانی دو پیالی
پکوان تیل پکوڑے تلنے کے لئے

چکن کے پکوڑے بنانے کا طریقہ

چکن کے گوشت کے ٹکڑے بنائیں اور کانٹے سے گود لیں۔ زیرہ، ادرک، پیاز اور ہری مرچ کوٹ لیں۔ چکن کے ٹکڑے ملا کر دس منٹ تک پکائیں۔ پھر اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر ابلتے ہوئے پانی میں ثابت ٹماٹر ڈال دیں، دو منٹ کے بعد ان کو پانی میں سے نکال کر ایک پیالے میں ان کا رس نکال لیں اور چھان لیں۔ ٹماٹر کا رس، دہی، سرکہ، نمک اور کالی مرچ کو آپس میں حل کریں پھر گوشت کے ان ٹکڑوں کو دہی کے اس مکسچر میں حل کریں۔ پھر گوشت کے ان ٹکڑوں کو دہی کے اس مکسچر میں ڈال دیں اور اس مکسچر کو چھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں تاکہ تمام چکن کے اندر ان تمام اجزاء کا اثر آجائے۔
اس کے بعد کانٹے کی مدد سے گوشت کو باہر نکال لیں۔ اب ان پر روٹی کا چورا اچھی طرح چھڑک دیں اور آدھے گھنٹے تک یوں ہی پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد انڈے لے کر پھینٹ لیں، پھر اس میں میدہ، روٹی کے چورے اور نمک کی ایک پیٹھی سی تیار کریں۔ یہ پیٹھی گاڑھی ہونی چاہئے۔ اس میں گوشت کا ایک ایک ٹکڑا بھگو کر تیل میں تل لیں۔ نہایت ہی ذائقہ دار چکن کے پکوڑے تیار ہیں۔ املی یا ہری مصالحہ کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
ذائقہ دار چکن کے پکوڑے بنانے کا طریقہ ذائقہ دار چکن کے پکوڑے بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on April 12, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.