رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ سوچا موقع کے پیش نظر آپ کے لئے رمضان المبارک کی اسپیشل ریسیپیز کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ یہ رمضان آپ کے لئے بن جائے اسپیشل۔ قیمہ والا بریڈ رول بہت ہی آسانی سے اور جھٹ پٹ تیار ہونے والی ریسیپی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں قیمہ والا بریڈ رول بنانے کا طریقہ۔
قیمہ والا بریڈ رول بنانے کیلئے درکار اجزاء
قیمہ باریک پسا ہوا آدھا کلو
ڈبل روٹی کے سلائس آٹھ عدد
ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی دو عدد
ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ڈیرھ چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
انڈے دو عدد
تیل حسب ضرورت
قیمہ والا بریڈ بنانے کا طریقہ
قیمہ میں نمک، لہسن ادرک کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر اور ہری مرچیں ڈال کر تیل میں بھون لیں۔ ڈبل روٹی کے کنارے الگ کر لیں اور ایک برتن میں دو کپ پانی ڈال کر اس میں ایک چٹکی نمک ڈال دیں پھر ڈبل روٹی کا ایک ایک سلائس کو اس پانی میں ڈبو کر نکال لیں اور ہتھیلیوں میں دبا کر نچوڑ لیں۔ اس طرح سے ڈبل روٹی ہلکی نمکین ہو جائے گی۔
اب ڈبل روٹی کو ہتھیلی پر رکھ کر اس میں بھونا ہوا قیمے کا چمچہ بھر کر رکھیں اور اس کو رول سا بنالیں۔ باری باری تمام سلائس کو اس ہی طرح بھر لیں۔ تیل گرم کریں اور رول کو انڈے میں ڈبو کر تیل میں فرائی کر لیں۔ مزیدار قیمہ والا بریڈ رول تیار ہے۔
قیمہ والا بریڈ رول - Ramadan Recipe
Reviewed by Admin
on
April 13, 2020
Rating:
No comments: