جوڑوں کا درد ایک عام مرض ہے، جس کی کئی اقسام ہیں۔ گھٹیا میں بدن کے مختلف جوڑوں پر سوزش ہو جاتی ہے، اس کا درد شدید ہوسکتا ہے۔ یہ مرض طویل عرصے تک مریض کو شدید تکلیف میں مبتلا رکھتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق گھٹیا کا مرض مرد، خواتین اور بچوں کو کسی بھی عمر میں اپنا شکار بنا سکتا ہے۔
اگر ابتدائی مراحل میں اس مرض کی تشخیص کر لی جائے تو نہ صرف آسانی سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ دیگر اعضاء کو بھی مزید نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس سے نجات کے لئے سب سے آسان ترکیب جوڑوں کو متحرک رکھنا ہے۔
جوڑوں کے درد کا علاج
* آسان ورزشیں (معالج کے مشورے کے مطابق) جوڑوں کے درد میں مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔
* سبزچائے میں موجود اینٹی آکسیڈ سوجن میں کمی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جس سے پٹھوں میں آنے والی توڑ پھوڑ اور جوڑوں کے درد میں نمایاں کمی آتی ہے۔
* ماہرین کے مطابق ہلدی کا استعمال بھی جوڑوں کے درد کی تکلیف اور سوجن میں کمی لاتا ہے۔ ہلدی کا آدھا چائے کا چمچ دودھ میں ملا کر روزانہ پیئیں۔
* جوڑوں کے درد میں کیلشیئم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا لہذا کیلشیئم سے بنی چیزوں کا استعمال بڑھا دیں۔ دودھ، گوبھی اور سبز پتوں والی سبزیاں کیلشیئم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔
* ہڈیوں اور جوڑوں کی تکلیف کی ایک بڑی وجہ جسم میں وٹامن ڈی کی بھی کمی ہے۔ اس کے حصول کا سب آسان طریقہ روزانہ 10 سے 15 منٹ دھوپ میں بیٹھنا ہے۔

Reviewed by Admin
on
December 22, 2019
Rating:
No comments: