اس پوسٹ میں ہم آپ کو تین مختلف قسم کی چکن کڑاہی، کوئلہ چکن کڑاہی، کالی مرچوں والی چکن کڑاہی اور وائٹ چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ بتائینگے۔ چھوٹے ہوں یا بڑے چکن کڑاہی سب کی ہی پسنددیدہ ڈش ہے۔ کڑاہی کو بنانا بہت ہی آسان ہوتا ہے اور یہ جلد ہی بن بھی جاتی ہے۔ جیسا کہ ہم نے شروع میں آپ کو بتایا کہ اس پوسٹ میں ہم آپ کو تین مختلف طریقوں سے چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ بتائینگے۔
کوئلہ چکن کڑاہی
کوئلہ چکن کڑاہی بنانے کیلئے درکار اجزاء
چکن ایک کلو
پیاز ایک بڑے سائز کی
ٹماٹر آدھ کلو
پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
باریک کٹی ہوئی ادرک دو کھانے کے چمچ
کٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
کٹا زیرہ ایک کھانے کا چمچ
کٹا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
میتھی دانہ آدھا کھانے کا چمچ
ہری مرچ آٹھ سے دس عدد یا حسب پسند
کستوری میتھی ایک چائے کا چمچ
تیل آدھ کپ یا حسب پسند
کوئلہ چکن کڑائی بنانے کا طریقہ
ایک پتیلی میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال لیں، جب تیل گرم ہوجائے تو اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کر کے پکائیں جب ٹماٹر گل جائیں تو اس کو گلینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور اس پیسٹ کو ایک پیالے میں نکال لیں۔ ایک اور پتیلی میں تیل گرم کریں۔ جب تیل گرم ہوجائے تو اس میں میتھی دانہ ڈال دیں۔ جب میتھی دانہ کڑکڑانے لگے تو باریک کٹی پیاز شامل کر دیں اور پیاز کو فرائی کریں۔ جب پیاز ہلکی براؤن ہونے لگے تو اس میں پسا ہوا لہسن شامل کر دیں اور مکس کر کے فرائی کریں۔
دو سے تین منٹ فرائی ہونے کے بعد اس میں چکن شامل کر دیں۔ چکن کو مکس کر کے تیز آنچ پر چار سے پانچ منٹ تک فرائی کریں اور اس میں نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ شامل کر دیں۔ اچھی طرح مکس کر کے دو منٹ فرائی کریں اور اس کے بعد ٹماٹر کو جو پیسٹ تیار کیا تھا وہ اس میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور پکنے دیں۔ جب چکن گل جائے اور شوربہ تیار ہوجائے تو اس میں کٹا زیرہ اور کٹا دھنیا شامل کر دیں اور پھر اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد اس میں باریک کٹی ادرک شامل کر دیں ساتھ میں کستوری میتھی بھی ڈال دیں۔ اب اس میں ہری مرچ بھی شامل کر دیں۔ اچھی طرح مکس کر کے پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ مزیدار کڑاہی تیار ہے۔
اب کوئلہ کو سلگھائیں اور تیار کڑائی میں ایک پیاز کا پیس رکھیں اور اس پر کوئلہ رکھ دیں۔ کوئلہ پر چند قطرے تیل کے ڈال دیں اور ڈھک کر پانچ سے سات منٹ کے لئے رکھ دیں۔ جب کڑاہی پر اچھی طرح کوئلہ کا دم لگ جائے تو کوئلہ اور پیاز کا پیس نکال کر پھینک دیں۔ مزیدار کوئلہ چکن کڑاہی تیار ہے۔ گرم گرم نان کے ساتھ کھائیں اور کوئلہ چکن کڑاہی کے مزے لیں۔
اب کوئلہ کو سلگھائیں اور تیار کڑائی میں ایک پیاز کا پیس رکھیں اور اس پر کوئلہ رکھ دیں۔ کوئلہ پر چند قطرے تیل کے ڈال دیں اور ڈھک کر پانچ سے سات منٹ کے لئے رکھ دیں۔ جب کڑاہی پر اچھی طرح کوئلہ کا دم لگ جائے تو کوئلہ اور پیاز کا پیس نکال کر پھینک دیں۔ مزیدار کوئلہ چکن کڑاہی تیار ہے۔ گرم گرم نان کے ساتھ کھائیں اور کوئلہ چکن کڑاہی کے مزے لیں۔
کالی مرچوں والی چکن کڑاہی
کالی مرچوں والی چکن کڑاہی بنانے کیلئے درکار اجزاء
چکن آدھا کلو
پیاز ایک درمیانے سائز کی
تیل چوتھائی کپ یا حسب پسند
سبز دھنیا چوتھائی گڈی
ہری مرچیں کٹی ہوئی چھ عدد
کٹا ہوا سفید زیدہ ایک کھانے کا چمچ
کٹا ہوا سوکھا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی کالی مرچیں ڈیڑھ کھانے کا چمچے
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
دہی ڈھائی سو گرام
ادرک باریک کٹی ہوئی دو کھانے کے چمچے
کالی مرچوں والی چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ
ایک پتیلی میں تیل ڈالیں اور ساتھ ہی باریک کٹی ہوئی پیاز بھی ڈال دیں اور براؤن ہونے تک فرائی کریں، پھر ادرک لہسن ڈالیں پھر تھوڑا سا مزید فرائی کرنے کے بعد اس میں چکن ڈال دیں اور اتنا فرائی کریں کہ چکن کا رنگ سفید ہوجائے۔ اب کٹی ہوئی ہری مرچیں اور تھوڑا سا کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر مکس کر لیں۔
اب کٹا ہوا زیرہ اور سوکھا دھنیا ڈال کر اتنا بھونیں کہ چکن کا رنگ گولڈن ہوجائے۔ اب دہی کو ہلکا سا پھینٹ کر ڈال دیں اور اتنا پکائیں کہ دہی کا پانی سوکھ جائے۔ پھر کٹی ہوئی ادرک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ساتھ ہی کالی مرچیں اور نمک ڈال دیں۔ مزیدار کالی مرچوں والی چکن کڑاہی تیار ہے۔
وائٹ چکن کڑاہی
وائٹ چکن کڑاہی بنانے کیلئے درکار اجزاء
چکن ایک کلو
پیاز پسی ہوئی چار عدد
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ پسی ہوئی پندرہ عدد یا حسب پسند
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
دہی ایک کپ
فریش کریم ایک کپ
تیل آدھ کپ یا حسب پسند
پسی ہوئی سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
وائٹ چکن کڑائی بنانے کا طریقہ
ایک برتن میں تیل ڈال کر گرم کر لیں۔ جب تیل گرم ہوجائے تو اس میں چکن ڈال کر اس کو گولڈن براؤن فرائی کر لیں۔ جب چکن فرائی ہوجائے تو اس کو نکال کر اس ہی تیل میں پسی ہوئی پیاز شامل کر لیں اور اس کو بھی گولڈن براؤن فرائی کر لیں۔ جب پیاز براؤن ہوجائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر دیں اور تین سے چار منٹ تک بھون لیں۔ اس کے بعد پسی ہوئی ہری مرچیں شامل کر کے اس کو بھی دو منٹ تک بھون لیں۔
اس کے بعد جو چکن فرائی کی تھی وہ شامل کر دیں اور ساتھ ہی نمک بھی شامل کر دیں۔ اچھی طرح بھون جائے تو اس میں دہی اور فیش کریم شامل کر دیں اور مکس کر کے پکنے دیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہوجائے تو آنچ ہلکی کر دیں اور پتیلی کو ڈھک دیں۔ جب تری اوپر آنے لگے تو اس میں پسی ہوئی سفید مرچ شامل کر کے ایک منٹ دم پر رکھ دیں۔ مزیدار وائٹ چکن کڑاہی تیار ہے۔
کوئلہ چکن کڑاہی - کالی مرچوں والی چکن کڑاہی - وائٹ چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
April 12, 2020
Rating:
No comments: