Chicken Karahi Recipe Urdu
اس پوسٹ میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں مزیدار اسپیشل چکن کڑھائی بنانے کا طریقہ۔ چکن کڑھائی کثرت کے ساتھ کھائی جانے والی باربی کیو ڈش ہے۔ چکن کڑھائی کھانے میں انتہائی لذیذ اور کھانے میں بہت ہی مزیدار ڈش ہے۔ تو چلئے بناتے ہیں مزیدار اسپیشل چکن کڑھائی۔
اسپیشل چکن کڑھائی بنانے کے لئے درکار اجزاء
مٹن/ چکن آدھا کلو
ٹماٹر ایک پاؤ
ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ تقریبا آٹھ عدد
کالی مرچ ایک چوتھائی چمچ
گھی یا تیل حسب ضرورت
ہلدی ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
دہی تقریبا آدھا کپ
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گڈی
پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد
اسپیشل چکن کڑھائی بنانے کا طریقہ
ایک کڑھائی میں گھی یا تیل شامل کریں. اس کو اچھی طرح گرم کر لیں. اس میں چکن شامل کریں اور دو سے تین منٹ تک بھونے. پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور دو سے تین منٹ تک تیز آج پر پکائیں. پھر اس میں لہسن ادرک پیسٹ شامل کریں اور پکائیں. ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں. پھر اس میں تمام اجزاء شامل کریں سوائے گرم مصالہ کےاور اس وقت تک پکائیں جب تک تمام مثالیں یک جان نہ ہو جائیں جب مصالحہ تیل چھوڑ دے تو اس میں دہی شامل کریں اور اچھی طرح بھون لیں اب اس میں گرم مصالحہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اب اس میں ہرا دھنیا بھی شامل کردیں مزیدار اسپیشل چکن کڑاہی تیار ہے۔
Chicken Karahi Recipe Urdu - اسپیشل چکن کڑھائی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
February 05, 2020
Rating:
No comments: