آج ہم آپ کو مزیدار چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ بتانے جا رہے ہیں ہیں۔ چکن کڑھائی بہت ہی زیادہ مزیدار اور بہت زیادہ کھائی جانے والی ڈش ہے۔ ویسے تو چکن کڑھائی کئی طریقوں سے بنائی جاتی ہے، لیکن آج ہم آپ کو بہت ہی آسان طریقے سے چکن کڑھائی بتانے کا طریقہ بتائیں گے۔
چکن کڑاہی بنانے کے لیے درکار اجزا
چکن ...................................... ½1 کلو
لال مرچ لمبی باریک کٹی ہوئی .... 4 عدد
ہری مرچ لمبی باریک کٹی ہوئی .. 6 عدد
ادرک لمبی باریک کٹی ہوئی ....... حسب ضرورت
کالی مرچ ............................... ایک چائے کا چمچ
نمک ..................................... حسب ذائقہ
گھی یا تیل .............................. ایک پیالی
ادرک لہسن پسا ہوا ................... ایک کھانے کا چمچ
لیموں .................................... 3 سے 4 عدد
سفید سرکہ ............................. 2 کھانے کے چمچ

چکن کڑائی بنانے کا طریقہ
ایک کڑاہی میں چکن، نمک، ادرک، لہسن اور سرکہ ڈال کر ہلکی آنچ پر چڑھا دیں۔ جب پانی خشک ہونے لگے تو کالی مرچ، ہری مرچ، لال مرچ پھیلا کر ڈال دیں۔ اب گھی یا تیل جو آپ کو پسند ہو فرائنگ پین میں گرم کریں۔ جب خوب گرم ہوجائے تو کڑاہی میں ڈال دیں۔ لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ لیجئے مزیدار چکن کڑھائی تیار ہے۔ کڑائی میں چکن پکنے کے بعد سفید رنگ کی ہوتی ہے اگر آپ ذرا سا مختلف رنگ چاہتے ہیں تو چوتھائی چائے کا چمچ زردہ کا رنگ سرکہ کے ساتھ ملا کر ڈال دیں۔ گرم گرم روغنی نان، پراٹھے یا سادے نان کے ساتھ پیش کریں۔ ساتھ میں دہی کا رائتہ رکھ دیں۔
مزیدار چکن کڑھائی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
January 23, 2020
Rating:
No comments: