Sindhi Chicken Biryani - مزیدار سندھی چکن بریانی بنانے کا طریقہ

Sindhi Chicken Biryani, مزیدار سندھی چکن بریانی بنانے کا طریقہ,

Sindhi Chicken Biryani

آج ہم بہت ہی مزیدار اور ذائقہ دار سندھی چکن بریانی (Sindhi Chicken Biryani) بنانے جارہے ہیں۔ بریانی پسند کرنے والوں کے لئے بہت ہی زبردست مزیدار سندھی چکن بریانی بنانے کا طریقہ حاضر ہے۔

سندھی چکن بریانی بنانے کیلئے مصالحہ

ایک کلو صاف کی ہوئی چکن، ایک کلو بریانی کے چاول، ایک کلو آلو، 250 گرام ٹماٹر، ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ، نمک حسب ذائقہ، 3 عدد درمیانے سائز کی پیاز، 2 کھانے کے چمچ پیسا ہوا لہسن، 2 کھانے کے چمچ پیسا ہوا ادرک، 8 عدد چھوٹی الائچی، 4 عدد بڑی الائچی، 10 عدد لونگ، 10 عدد کالی مرچ، ایک کھانے کا چمچ زیرہ، ایک درمیانے سائز کا دارچینی کا ٹکڑا، دو عدد تیزپات کے پتے، 250 گرام پکوان تیل، 6 عدد ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور پودینہ کٹا ہوا حسب ضرورت، ایک کھانے کا چمچ کیوڑا، زیرے کا رنگ دو چٹکیاں، 10 سے 15 آلو بخارے، ایک کھانے کا چمچ چینی۔

مزیدار سندھی چکن بریانی بنانے کا طریقہ

گول گول لچھے دار پیاز کاٹ کر اس کو تیل میں فرائی کر لیں۔ جب پیاز براؤن ہوجائے تو آدھی پیاز نکال کر الگ کر لیں اور آدھی رہ جانے والی پیاز میں ادرک، لہسن، نمک، پیسی ہوئی لال مرچ، الائچی، کالی مرچ، زیرہ، دارچینی، لونگ، تیزپات اور دہی ڈال کر اس کو اتنا فرائی کریں کہ پانی خشک ہوجائے۔ پھر اس میں ایک کلو چکن ڈال دیں۔ آلو کو اپنی پسند کے مطابق کاٹ کر آدھا ابال لیں۔ ایک کلو چاولوں کو پانی میں بھگونے کے بعد آدھا ابال لیں، کٹے ہوئے ٹماٹر، ہری مرچیں، دھنیا، پودینہ، آلوبخارے، ابلے ہوئے آلو اور فرائی پیاز ان سب کو گوشت گل جانے کے بعد اس میں ڈال دیں۔ اب چاولوں کی ایک لے لگا کر اس پر گوشت کا مصالحہ ڈال کر اوپر سے کیوڑہ، زردے کا رنگ اور چینی ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ مزیدار اور ذائقہ دار سندھی چکن بریانی تیار ہے۔
Sindhi Chicken Biryani - مزیدار سندھی چکن بریانی بنانے کا طریقہ Sindhi Chicken Biryani - مزیدار سندھی چکن بریانی بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on February 29, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.