Chicken Bombay Biryani
آج ایک اور انتہائی لذیذ مزیدار بریانی بنانے کا طریقہ سیکھیں گے۔ آج جس ڈش کو بنانے کا طریقہ ہم بتانے جارہے ہیں وہ ہے چکن بمبئی بریانی (Chicken Bombay Biryani)۔ تو چلئے جلدی سے پہنچ جائیں اپنے کچن میں اور بناتے ہیں لذیذ چکن بمبئی بریانی۔چکن بمبئی بریانی بنانے کیلئے درکار مصالحے
چکن کا گوشت ایک کلو، چار بڑے آلو بڑے سائز کے ہلکی سی بھاپ دے کر چھیل لیں بڑے بڑے ٹکڑے کاٹ لیں، ٹماٹر چھ عدد چار ٹکڑے کر لیں، باسمتی بریانی کے چاول ایک کلو پندرہ منٹ تک پانی میں بھگو دیں، چار عدد پیاز باریک کٹی ہوئی، لیموں چار عدد، آلو بخارے تقریباً ایک پیالی گرم پانی میں بھگو دیں، دہی ایک پیالی، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ڈیرہ کھانے کا چمچ، ہری مرچ چھ عدد، پودینہ ایک گھٹی باریک کٹا ہوا، چھوٹی الائچی چھ عدد، لونگ چار عدد، کالی مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، دھنیا پسا ہوا دو کھانے کے چمچ، گرم دودھ ایک پیالی، زردے کا رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، گھی یا تیل ایک پیالی۔چکن بمبئی بریانی بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے چکن کو اچھی طرح سے دھو کر دہی، ادرک لہسن، مرچ، دھنیا، لیموں، پودینہ، ہری مرچ، آلو بخارے اور نمک ملا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز کو گولڈن براؤن کر لیں۔ جب گولڈن براؤن ہو جائے تو آدھی نکال کر اخبار پر پھیلا دیں۔ اب آدھی پیاز میں مصالحہ لگی ہوئی چکن ڈال کر ہلکی آنچ میں پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو بھون کر اتار لیں۔ پانی بالکل نہ ڈالیں۔ آلو ہلکی سی بھاپ دے کر چار چار ٹکڑے کر کے ڈیپ فرائی کر لیں۔ ٹماٹر کے بھی ٹکڑے کر کے ہلکا سا فرائی کر لیں۔ تلے آلو اور ٹماٹر چکن میں اوپر ڈال دیں۔ چاول الگ اُبالیں۔ اُبالتے وقت پودینہ، ہری مرچ، چھوٹی الائچی، کالی مرچ، نمک اور لونگ ڈال کر اُبال لیں۔ جب دوکنی اُبل جائے تو پانی نتھار لیں۔ اب دیگچی میں ذرا سی چکنائی لگا کر آدھے چاول کی تہ لگادیں پھر چکن کی تہ لگا دیں پھر باقی چاول کی تہ اور تلی ہوئی پیاز ڈالیں گرم دودھ میں چٹکی بھر زردے کا رنگ ملا کر ڈال دیں۔ اب دو لیموں کا رس ڈالیں پہلے تیز آنچ میں توے کے اوپر دم پر رکھ دیں۔ دس منٹ بعد آنچ ہلکی کر دیں جب بھاپ اوپر آجائے تو مزیدار چکن بمبئی بریانی تیار ہے۔
چکن بمبئی بریانی بنانے کا طریقہ - Chicken Bombay Biryani
Reviewed by Admin
on
March 01, 2020
Rating:
No comments: