آج جو ہم وظیفہ بتانے کے لئے جا رہے ہیں، وہ مشکلات سے نجات کا وظیفہ ہے۔ خدانخواستہ اگر آپ کو کسی قسم کی کوئی مشکل یا پریشانی درپیش ہے تو یہ وظیفہ آپ کو انشاءاللہ عزوجل اس پریشانی سے نجات دلا دیگا۔ زندگی ہے مشکلیں اور پریشانیاں آتی رہتی ہیں، ان مشکلات میں اپنے آپ کو سنبھالنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ بہادر شخص وہی ہے جو ان مشکلات میں ہنس کھیل کر اپنے آپ کو باہر لے کر آئے۔ زندگی میں بڑی سے بڑی پریشانی بھی آجائے تو پریشانی کو آپ نے بتا دینا ہے کہ آپ کا رب عزوجل سب سے بڑا ہے۔ یہ کبھی بھی نہ سوچیں کہ پریشانی کتنی بڑی ہے بلکہ یہ سوچیں کہ آپ کا رب عزوجل کتنا بڑا ہے۔
نماز سے اور صبر سے کریم رب عزوجل سے مدد طلب کریں۔ اللہ عزوجل بندے سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے انشاءاللہ آپ کی تمام مشکلات دور فرما دے گا بھلا جب ایک ماں اپنے بچے کو مشکل میں یا پریشانی میں نہیں دیکھ سکتی تو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا محبت کرنے والا رب عزوجل کس طرح سے اپنے بندے کو مشکلات میں یا پریشانی میں دیکھ سکتا ہے۔ رب عزوجل کے حضور حاضر ہو کر خلوص دل کے ساتھ اپنی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے دعا کیجئے اور وضو کی حالت میں اول و آخر دور شریف کے ساتھ 786 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں۔
انشاءاللہ عزوجل ہر مشکل آسان ہو جائے گی غیب سے انشاءاللہ عزوجل مدد حاصل ہوگی ہوگی اس عمل کو کو ہر وقت کرتے رہنے والے کے لئے کسی دوسرے عمل کی حاجت پیش نہیں آئیگی۔ روزانہ ایک خاص وقت مقرر کر لیجئے اس وظیفہ کو کرنے کے لیے لیے وظیفہ کیجیے اور اس کی برکات کو ملاحظہ کیجئے بہت ہی بہترین وظیفہ ہے اس وظیفے کی برکت سے آپ کی تمام مشکلات اور پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔
مشکلات سے نجات کا وظیفہ - Mushkilat Se Nijat Ka Wazifa
Reviewed by Admin
on
February 17, 2020
Rating:
No comments: