بالٹی چکن بنانے کا طریقہ - Balti Chicken Recipe

بالٹی چکن بنانے کا طریقہ, Balti Chicken Recipe
Balti Chicken Recipe
اس پوسٹ میں ایک اور مزیدار ڈش بنانے کا طریقہ جاننے گے۔ اس سے پہلے والی پوسٹ میں ہم نے لچھا چکن بنانے کا طریقہ جاننا تھا۔ اگر پوسٹ نہیں پڑھی ہے تو یہاں کلک کرکے وہ پوسٹ بھی پڑھ لیں۔ اس پوسٹ میں ہم بالٹی چکن بنانے کا طریقہ جاننے گے۔ 

بالٹی چکن بنانے کے لئے اجزاء

مرغی کا گوشت آتھ درمیانے ٹکڑے
کٹی ہوئی پیاز 2 عدد
پھنٹی ہوئی دہی 2 کھانے کے چمچ
کٹے ہوئے ٹماٹر 2 عدد
ہری مرچ باریک کٹی حسب پسند
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
پیسے ہوئے ٹماٹر آدھی پیالی
دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا
بڑی الائچی 2 عدد
ثابت کالی مرچ 6 عدد
ثابت سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
تیل آدھی پیالی
بند گوبی اور ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے

بالٹی چکن بنانے کا طریقہ

دیگچی میں پیاز سنہری کر کے ٹماٹر، ہری مرچ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔ پھر اس میں ثابت کالی مرچ، بڑی الائچی اور دارچینی ڈال کر ملائیں۔ اب اس میں سفید زیرہ، لال مرچ اور گرم مصالحہ ملا کر مرغی شامل کریں اور تیز آنچ پر بُھون لیں۔ پسے ہوئے ٹماٹر، نمک اور دہی ملا کر دم پر رکھ دیں۔ مزیدار بالٹی مرغی میں لیموں کا رس ملائیں۔ ڈش میں بند گوبھی کے پتے بچھائیں، پھر اس پر بالٹی مرغی ڈالیں اور ہرے دھنیے سے سجا کر پیش کریں۔
بالٹی چکن بنانے کا طریقہ - Balti Chicken Recipe بالٹی چکن بنانے کا طریقہ - Balti Chicken Recipe Reviewed by Admin on February 02, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.