چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لئے 5 قدرتی آسان گھریلو نسخہ

چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لئے 5 قدرتی آسان گھریلو نسخہ
اپنے چہرے پر جھریوں کا ہونا کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا ہوگا، اور اگر عمر بھی زیادہ نہ ہو یا پھر درمیانی عمر ہو تو پھر تو پریشان ہونا آپ کا حق بنتا ہے۔ ان جھریوں کو چھپانے یا ختم کرنے کے لئے مہنگی کریموں کو استعمال کرنے سے پہلے ان قدرتی نسخوں کو بھی آزما کر دیکھ لیں ہوسکتا ہے یہ نسخہ آپ کے لئے کافی مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔

چہرے کی جھریاں ختم کرنے کیلئے پھل اور سبزیاں

تازہ پھل اور سبزیاں وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کی جلد کو گداز بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جلد چمکنے لگی ہے۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا جوس خود بنا کر پینے کو عادت بنا کر بھی آپ یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

چہرے کی جھریاں ختم کرنے کیلئے زیتون کا تیل

زیتون کا تیل جلد کو ملائم اور لچکدار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے زیتون کے تیل کے چند قطروں کا مساج کریں اور پھر نرم تولئے سے صاف کر لیں۔ جب صبح سو کر اٹھیں گے تو جلد نرم اور صحت مند نظر آئے گی۔

چہرے کی جھریاں ختم کرنے کیلئے مساج

اپنے کسی پسندیدہ لوش کو لیں، چند منٹ تک اپنے چہرے پر نرمی سے اس کا مساج کریں۔ زیادہ توجہ متاثرہ حصوں جیسے گردن، آنکھوں کے نیچے اور کہنی پر دیں۔ اس کا ایک اور علاج بھی ہے یعنی کسی اچھی جگہ سے فیشل کرنا جو فائدہ مند بھی ثابت ہوتا ہے۔

چہرے کی جھریاں ختم کرنے کیلئے لیموں کا عرق

ایک لیموں کے ٹکڑے کریں اور اس کے عرق کا مساج چہرے پر موجود جھریوں پر کریں۔ لیموں میں موجود تیزابیت جلد کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جبکہ جھریوں کا نمایاں ہونا کم ہوجاتا ہے۔

چہرے کی جھریاں ختم کرنے کیلئے انڈے کی سفیدی

کسی چھوٹے ڈونگے میں کئی انڈوں کی سفیدی کو مکس کر لیں۔ اس مکسچر کا مساج اپنی جلد پر کریں، اور پھر کم از کم 15 منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں اور انڈوں کی سفیدی میں شامل قدرتی وٹامن بی اور وٹامن ای کو جھریوں پر قابو پانے کا کام کرنے دیں۔
چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لئے 5 قدرتی آسان گھریلو نسخہ چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لئے 5 قدرتی آسان گھریلو نسخہ Reviewed by Admin on February 05, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.