چکن نہاری بنانے کا طریقہ

چکن نہاری بنانے کا طریقہ
اس پوسٹ میں ہم چکن نہاری بنانے کا طریقہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ بھئی نہاری ہمیں تو بہت پسند ہے بلکہ ہمیں تو کیا پورے ایشیاء میں نہاری بڑے شوق سے کھائی جاتی ہے۔ اگر بات کی جائے کراچی کی تو کراچی کی نہاری کا کیا کہنہ اگر کوئی کراچی آیا اور اس نے نہاری نہیں کھائی تو اس نے کچھ بھی نہیں کھایا۔ تو چلئے جانتے ہیں گھر میں مزیدار چکن نہاری بنانے کا طریقہ۔

چکن نہاری بنانے کے لئے درکار اجزاء

چکن ....................... ایک کلو
نہاری مصالحہ ........... ایک پیکٹ
کٹی پیاز .................... ایک عدد
کٹی ہری مرچ ............ 3 عدد
تیل ........................... ایک کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ ..... ایک کھانے کا چمچ
کٹی ادرک .................. ایک کھانے کا چمچ
دہی .......................... 3 کھانے کے چمچ
بھنا آٹا ...................... 4 کھانے کے چمچ

یخنی بنانے کے لئے درکا اجزاء

مرغی کی ہڈیاں ........... آدھا کلو
بغیر چھلا لہسن ........... ایک عدد
بڑی الائچی ................ 4 عدد
پانی .......................... 4 گلاس
سونف ....................... آدھا چائے کا چمچ
پسی سونٹھ ................. 4 کھانے کے چمچ
نمک ......................... حسب ذائقہ

چکن نہاری بنانے کا طریقہ

چکن کی بڑی بوٹیاں بنائیں اور یخنی کے لئے ہڈیاں الگ کر لیں۔ اب یخنی کے لئے آدھا کلو مرغی کی ہڈیاں، سونف، چار گلاس پانی، پسی سونٹھ، بڑی الائچی، حسب ذائقہ نمک اور بغیر چھلا لہسن ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب وہ اچھی طرح پک جائے تو اسے چھان لیں۔ اب دیگچی میں تیل گرم کر کے کٹی پیاز تل کر سنہری کریں اور اس میں چکن ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں نہاری مصالحہ، دہی اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے 5 سے 10 منٹ بھونیں۔ اس کے بعد یخنی ڈال دیں۔ جب وہ پکنے لگے تو آٹے کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر تھوڑا تھوڑا کر کے نہاری میں ڈالتے جائیں اور لکڑی کا چمچہ چلاتے رہیں۔ اس کے بعد کٹی ادرک اور کٹی ہری مرچ شامل کر کے ڈھکیں اور دس منٹ دم پر رکھ دیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو تیار نہاری تندوری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ ساتھ میں ہری مرچ، لیموں اور ادرک باریک کاٹ پر خوبصورتی کے ساتھ پیش کریں۔
چکن نہاری بنانے کا طریقہ چکن نہاری بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on January 23, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.