ٹماٹر کی چٹنی بنانے کا طریقہ

یہاں آپ کو تین مختلف طریقوں سے ٹماٹر کی چٹنی بنانے کا طریقہ بتایا جارہا ہے۔ تینوں طریقوں سے انتہائی لذیذ چٹنی تیار ہوتی ہے۔ اس چٹنی کو آپ دال چاول وغیرہ کے ساتھ پیش کر سکتی ہیں بہت ہی لذت بخش اور ذائقے سے بھرپور ثابت ہوتی ہے۔ ٹماٹر کی سادہ چٹنی صرف پانچ منٹ کے مختصر ترین وقت میں آپ یہ سادہ چٹنی تیار کر سکتی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں ٹماٹر کی چٹنی بنانے کی ترکیب۔

سادہ ٹماٹر کی چٹنی کے اجزاء

ٹماٹر آدھا پاؤ
لال مرچ ثابت دو عدد
نمک حسب ذائقہ
لہسن دو جوئے
ہری مرچ تین عدد

سادہ ٹماٹر کی چٹنی بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں۔ پھر سل پر لہسن، لال مرچ، ہری مرچ، نمک اور ٹماٹر ڈال کر پیس لیں۔ سادہ چٹنی تیار ہے۔

چٹنی ٹماٹر کے اجزاء

ٹماٹر تقریباً دو کپ
تیل دو چائے کے چمچے
ارڑ کی دھلی دال ایک چائے کا چمچہ
ثابت لال مرچ ایک عدد
ادرک کٹی ہوئی ڈیڑھ چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر ایک تہائی چائے کا چمچہ
ناریل پانچ چائے کے چمچے
رائی تین چوتھائی چائے کا چمچہ

چٹنی ٹماٹر بنانے کا طریقہ

ٹماٹروں کا چھلکا اتارنے کے لئے انہیں ایک منٹ کے لئے کھولتے ہوئے پانی میں ڈال دیں۔ پھر نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔ ٹماٹر، ادرک، لال مرچ پاؤڈر اور ناریل کو ایک ساتھ بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ ایک سرونگ باؤل میں ٹرانسفر کر لیں۔ ایک کڑھائی میں تیل گرم کریں۔ اور اس میں دال، ثابت لال مرچ اور رائی ڈال کر فرائی کریں حتی کہ کڑکڑانے لگے۔ اس بھگار کو تیار شدہ چٹنی پر انڈیل دیں اور کسی بھی ڈش کے ساتھ لوازمہ کے طور پر پیش کریں۔

لذیذ ٹماٹر کی چٹنی کے اجزاء

لال پکے ہوئے ٹماٹر دس عدد
کُٹی ہوئی سرخ مرچ دو چائے کے چمچے
لیموں ایک عدد
ہرا دھنیا آدھی گڈی
نمک ایک چائے کا چمچہ
اناردانہ دو کھانے کے چمچے
ہری مرچ باریک کٹی ہوئی پانچ عدد

لذیذ ٹماٹر کی چٹنی بنانے کی ترکیب

ٹماٹروں کو توے پر بھون لیں۔ یا پانی میں اتنا ابالیں کہ چھلکا آرام سے اتر جائے ویسے بھون لیں تو بہت اچھا ہے کیونکہ اس سے زیادہ اچھا ذائقہ آتا ہے۔ بھون کر چھلکا اتار لیں۔ اب ٹماٹروں کو اچھی طرح ہاتھوں سے مسل لیں۔ پھر مسلے ہوئے ٹماٹروں میں نمک، ہری مرچ، لال مرچ، ایک لیموں کا رس اور ہرادھنیا باریک کاٹ کر ڈال دیں۔ اور تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ آخر میں اناردانہ بھی شامل کر دیں اور اسے بھی اچھی طرح چٹنی میں ملا لیں۔ لیجئے لذیذ ٹماٹر کی چٹنی تیار ہے۔
ٹماٹر کی چٹنی بنانے کا طریقہ ٹماٹر کی چٹنی بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on May 21, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.