لبنانی کباب بنانے کا طریقہ

لبنانی کباب بنانے کا طریقہ
یہاں آپ کو لبنانی کباب بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ لبنانی کباب بہت ہی آسانی کے ساتھ تیار ہونے والی ڈش ہے۔ بچے ہوں یا بڑے تقریباً سب کو ہی یہ ڈش بہت پسند آتی ہے۔ آسانی سے تیار ہونے کے علاوہ صحت بخش بھی ہے۔ پودینہ کی چٹنی، املی کی چٹنی یا ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں۔ جانتے ہیں لبنانی کباب بنانے کی ترکیب۔

لبنانی کباب کیلئے اجزاء

قیمہ ایک کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مصالحہ ڈیڑھ کھانے کا چمچے
پسا ہوا کچا پپیتا دو کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھی گھٹی
پودینہ باریک کٹا ہوا آدھی گھٹی
ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی چھ سے آٹھ عدد
ڈبل روٹی کے سلائس چار عدد
انڈے دو عدد
فریش کریم آدھی پیالی
کوکنگ آئل تلنے کے لئے

لبنانی کباب بنانے کا طریقہ

ڈبل روٹی کو ایک پیالی دودھ میں دس سے بارہ منٹ تک بھگو لیں۔ پھر دودھ سے نکال کرچمچہ سے دبا دبا کر اچھی طرح نچوڑ لیں۔ نچوڑی ہوئی سلائس کو ادرک لہسن، نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ، پپیتا، ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچوں کے ساتھ قیمہ میں اچھی طرح ملا لیں۔ قیمے میں فریش کریم ملا کر لمبے لمبے کباب بنالیں۔ لکڑی کی سیخوں پر لگا کر کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک گرم کریں اور کبابوں کو پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر گولڈن فرائی کر لیں۔ مزیدار لبنانی کباب تیار ہیں۔
لبنانی کباب بنانے کا طریقہ لبنانی کباب بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on May 26, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.