بینگن کی چٹنی بنانے کا طریقہ

بینگن کی چٹنی بنانے کا طریقہ, baingan-ki-chutney-urdu-recipe
بینگن کی چٹنی کو آپ دیگر ڈشوں کے ساتھ پیش کر سکتی ہے۔ جھٹ پٹ تیار ہونے والی یہ چٹنی ذائقہ میں بہت ہی مزیدار ہوتی ہے۔ بہت سارے گھروں میں بینگن کی چٹی کو بطور خاص استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ ہر ایک کو خوب ہی بھاتا ہے۔ یہاں آپ کو دو مختلف طریقوں سے بینگن کی چٹنی بنانے کا طریقہ بتایا جارہا ہے۔ تو پھر جانتے ہیں بینگن کی چٹنی بنانے کی ترکیب۔

بینگن کی چٹنی کے اجزاء

بیگن آدھا کلو
املی آدھا پاؤ
ادرک لہسن کا پیسٹ تھوڑا سا
سفید زیرہ دو چائے کے چمچے
سرخ مرچ حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
پیاز ایک عدد
تلنے کے لئے تیل

بینگن کی چٹنی بنانے کا طریقہ

سفید زیرہ توے پر سوکھا بھون کر پیس لیں۔ پھر پیاز کو چوکور کاٹ لیں۔ ساتھ ساتھ ہی بینگن چھلکوں سمیت قتلے کاٹ لیں۔ اب ایک کپ تیل گرم کر کے کٹی ہوئی پیاز کو تل کر سنہری کر لیں۔ پھر بینگن کے قتلوں کو بھی تل کر نکال لیں۔ پیاز میں سرخ مرچ، زیرہ، لہسن ادرک کا پیسٹ اور نمک ڈال کر بھونیں۔ پیاز کے مصالحے میں تلے ہوئے بینگن اور املی کو توڑ توڑ کر ڈال دیں۔ یاد رکھیں املی کو بھگونا نہیں ہے۔ بھونٹے ہوئے املی کے بیج اور جڑیں نکالتی جائیں۔ دھیمی آنچ پر پکا کر سب کچھ اچھی طرح یکجا کر لیں۔ تیل چھوڑنے لگے تو آنچ بند کر دیں۔ کھانے کے ساتھ اضافی ڈش کے طور پر پیش کریں۔
بینگن کی چٹنی بنانے کی ترکیب, baingan-ki-chatni-urdu-recipe

بینگن چٹنی کے اجزاء

بینگن گول کالے رنگ کے دو عدد
ہری مرچیں چھ عدد
لہسن چھ جوئے
املی دس دانے
دھنیا پودینہ تھوڑا تھوڑا
نمک حسب ذائقہ

بینگن کی چٹنی بنانے کی ترکیب

بینگوں کواچھی طرح بھونیں۔ یعنی خوب اچھی طرح گرم کرتی جائیں جب بالکل نرم ہوجائے تو اتار کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اس طرح پانی میں ڈالنے سے اس کا چھلکا اتر جائے گا۔ اب اس کے ٹکڑے کر لیں۔ اور لہسن، ہری مرچ، دھنیا پودینہ، املی اور نمک ملا کر خوب باریک پیس لیں۔ پھر اس میں کُٹے ہوئے بینگن بھی ملا دیں۔ بینگ ملانے کے بعد کچھ کر دیکھ لیں اگر نمک مرچ آپ کی پسند کے مطابق نہ ہو تو نمک مرچ یا املی اور مزید ملا سکتے ہیں۔
بینگن کی چٹنی بنانے کا طریقہ بینگن کی چٹنی بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on May 17, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.