پودینے کی چٹنی بنانے کا طریقہ

پودینے کی چٹنی بنانے کا طریقہ, pudina chatni,
پودینے کی چٹنی کو کسی بھی ڈش کے ساتھ لوازمہ کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔ مختلف طریقوں سے پودینے کی چٹنی بنانے کی ترکیب بتائی جارہی ہے۔ جو طریقہ آپ کو بہتر لگے اس طریقہ سے چٹنی بنا کر پیش کریں۔ آئیے جانتے ہیں پودینے کی چٹنی بنانے کا طریقہ۔

پودینے کی چٹنی کے اجزاء

پودینہ کٹا ہوا آدھا کپ
ہرا دھنیا کٹا ہوا آدھا کپ
ادرک باریک کٹی ہوئی پانچ چائے کے چمچے
پانی چار چائے کے چمچے
دہی چار کھانے کے چمچے
خشک اناردانہ پسا ہوا دو کھانے کے چمچے
زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ باریک کٹی ہوئی پانچ چائے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
لیموں ایک عدد

پودینے کی چٹنی بنانے کا طریقہ

ہرے دھنیے اور پودینے کے پتوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ ہرے دھنیے اور پودینے کے پتوں کو نمک اور لیموں کے علاوہ بقیہ تمام اجزاء کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔ ایک سرونگ باؤل میں منتقل کر کے لیموں کے جوس کو اس میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ مزیدار پودینے کے چٹنی تیار ہے۔

پودینا چٹنی کے اجزاء

پودینہ ایک گھٹی
ہری مرچیں تین سے چار عدد
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچے
لہسن تین سے چار جوئے
زیرہ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ

پودینا چٹنی بنانے کی ترکیب

پودینہ، ہری مرچیں، لیموں کا رس، لہسن، زیرہ اور نمک کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ ذائقہ دار پودینا چٹنی تیار ہے۔
پودینے کی چٹنی بنانے کا طریقہ پودینے کی چٹنی بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on May 07, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.