اسپیشل ذائقہ دار ہوم میڈ چاٹ مصالحے بنانے کی ترکیب

چاٹ مصالحہ پکوڑے، سموسے، رول، چپس وغیرہ پر چھڑک کر کھانے سے ان کے ذائقہ میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چاٹ مصالحہ چنا چاٹ، دہی بڑے اور فروٹ کے ساتھ بھی بطور لوازمات استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں مختلف قسم کے چاٹ مصالحے بنانے کی ترکیب بتائی جارہی ہے۔ یہ مصالحے آپ گھر پر باآسانی تیار کر سکتی ہیں۔ جن سے آپ کے دسترخوان لہ رومق میں مزید اضافہ ہوگا۔ جانتے ہیں اسپیشل ذائقہ دار ہوم میڈ چاٹ مصالے بنانے کا طریقہ۔
  اسپیشل چاٹ مصالحہ بنانے کا طریقہ, special chaat masala

اسپیشل چاٹ مصالحہ کے اجزاء

ثابت لال مرچ  سو گرام
ثابت سفید زیرہ تین کھانے کے چمچے
کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچ
چھوٹی الائچی کے دانے ایک کھانے کا چمچہ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
سونٹھ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ
ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
دارچینی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
اجوائن ایک چائے کا چمچہ
ٹاٹری دو کھانے کے چمچے
کالا نمک ایک چائے کا چمچہ
نمک ایک کھانے کا چمچہ

اسپیشل چاٹ مصالحہ بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے ایک توے یا پین پر ٹاٹری، نمک اور کالا نمک کے علاوہ تمام اجزاء کو بھون لیں۔ اب تمام بھنے ہوئے مصالحوں کو مصالحہ پیسنے والے بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ پھر اس میں ٹاٹری، کالا نمک، اور نمک بھی شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ گلدارو اسپیشل چاٹ مصالحہ تیار ہے۔
چاٹ مصالحہ بنانے کا طریقہ, chaat masala

چاٹ مصالحہ کے اجزاء

سونف پچاس گرام
زیرہ پچاس گرام
ثابت دھنیا پچاس گرام
ثابت لال مرچ پچاس گرام
کالا نمک پچاس گرام
ٹاٹری ایک چائے کا چمچہ
اجوائن ایک کھانے کا چمچہ
کالی مرچ ایک کھانے کا چمچہ
نوشادر آدھا چائے کا چمچہ
ہینگ آدھا چائے کا چمچہ
پودینہ آدھا چائے کا چمچہ

چاٹ مصالحہ بنانے کا طریقہ

گرائینڈ میں سونف، زیرہ، ثابت دھنیا، ثابت لال مرچ، کالا نمک، ٹاٹری، اجوائن، کالی مرچ، نوشادر، ہینگ اور پودینہ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ مزیدار چاٹ مصالحہ تیار ہے۔

ہوم میڈ چاٹ مصالحہ بنانے کا طریقہ, homemade chaat masalaہوم میڈ چاٹ مصالحہ کے اجزاء

ثابت لال مرچ پندرہ عدد
دارچینی دو انچ کا ٹکڑا
زیرہ دو کھانے کے چمچے
اجوائن آدھا چائے کا چمچہ
دھنیا دو کھانے کے چمچے
ثابت کالی مرچ ایک کھانے کا چمچہ
کالا نمک ایک کھانے کا چمچہ
جنجر پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
نمک ایک چائے کا چمچہ
کھٹائی پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
لیمن سالٹ ایک چائے کا چمچہ

ہوم میڈ چاٹ مصالحہ بنانے کا طریقہ

پہلے فرائنگ پین میں ثابت لال مرچ، دارچینی، زیرہ، اجوائن، دھنیا اور ثابت کالی مرچ کو الگ الگ بھون لیں۔ اب انہیں ٹھنڈا کر کے باریک پیس لیں۔ پھر مصالحوں کو کالا نمک، جنجر پاؤڈر، نمک کھٹائی پاؤڈر اور لیمن سالٹ کے ساتھ مکس کر کے بوتل میں بھر لیں۔ ذائقہ دار ہوم میڈ چاٹ مصالحہ تیار ہے۔
اسپیشل ذائقہ دار ہوم میڈ چاٹ مصالحے بنانے کی ترکیب اسپیشل ذائقہ دار ہوم میڈ چاٹ مصالحے بنانے کی ترکیب Reviewed by Admin on May 08, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.