پسندے کی بریانی بنانے کا طریقہ

پسندے کی بریانی, pasandy ki biryani,
کیا آپ نے کبھی پسندے کی بریانی کھائی یا بنائی ہے اگر نہیں تو پھر یہاں ہم آپ کو بتا رہے ہیں پسندے کی بریانی بنانے کا طریقہ مزیدار پسندے کے بریانی گھر پر تیار کریں۔ اس بریانی کو حیدرآبادی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اس کے ذائقہ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ جانتے ہیں پسندے کی بریانی کی ترکیب۔

پسندے کی بریانی کے اجزاء

چاول ایک کلو (دھو کر بھگو دیں)
پسندے ایک کلو
گھی ایک پاؤ
دہی ڈیڑھ پاؤ
دودھ آدھا پاؤ
پیاز ایک پاؤ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
کالا زیرہ دو چائے کے چمچے
بڑی الائچی تین عدد
زعفران تھوڑا سا
بادام پسے ہوئے ایک کھانے کا چمچہ
باریل پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچ پانچ عدد
نمک حسب ذائقہ

پسندے کی بریانی بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے گوشت کے پسندے لے کر اس میں ادرک لہسن اور نمک لگا کر رکھ دیں۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز باریک کاٹ کر ڈالیں۔ اور بادامی رنگت کر لیں۔ پھر پسے ہوئے بادام ڈال کر پانچ منٹ تک بھونے کے بعد پسندے ڈال دیں۔ پھر دو منٹ مزید بھوننے کے بعد دہی بھی شامل کر دیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ ہری مرچیں بھی کاٹ کر ڈال دیں۔ اس کے بعد اسے پھر ایک منٹ بھوننے کے بعد پسا ہوا ناریل ڈال کر بھونیں۔ پھر دو پیالی پانی ڈال کر گوشت گلنے کے لئے رکھ دیں۔
جب دیکھیں گوشت گل گیا ہے اور پانی خشک ہو گیا ہے تو چولہا بند کر دیں اب ایک الگ دیگچی میں پانی، کالا زیرہ، الائچی، نمک اور چاول ڈال کر اُبالنے کے لئے رکھ دیں۔ جب چاول ایک کنی پر آجائے تو چاول نتھار لیں۔ اب ایک دیگچی میں چاول اور پسندے کا مصالحہ تہہ لگا دیں اور اوپر سے زعفران اور دودھ  ڈال کر چاولوں کو پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ مزیدار پسندے کی بریانی تیار ہے۔
پسندے کی بریانی بنانے کا طریقہ پسندے کی بریانی بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on May 05, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.