یہاں آپ کو حیدرآبادی چٹنی بنانے کا طریقہ بتارہے ہیں۔ حیدرآبادی چٹنی آپ بریانی، پلاؤ وغیرہ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ جس سے ان ڈیشوں کے ذائقہ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ یہ چٹنی آپ پراٹھہ یا روٹی کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کا ذائقہ خوب خوب دل کو بھاتا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں حیدرآبادی چٹنی بنانے کی ترکیب۔
حیدرآبادی چٹنی کے اجزاء
ٹماٹر ایک کلو
سرسوں کا تیل ایک پاؤ
ادرک پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ
لہسن پسا ہوا ڈیڑھ کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچہ
کلونجی ایک چائے کا چمچہ
ہلدی ایک کھانے کا چمچہ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
ثابت لال مرچ دس عدد
ہری مرچ دس عدد
کری پتہ بیس سے پچیس عدد
حیدرآبادی چٹنی بنانے کا طریقہ
ٹماٹر کے چھلکے اتار کر کاٹ لیں۔ پھر اس میں لہسن، ادرک، نمک لال مرچ اور ہلدی شامل کر دیں۔ ایک الگ برتن میں لے کر سرسوں کا تیل لے کر اس میں ثابت لال مرچ، سفید زیرہ، کلونجی اور کری پتہ ڈال کر گرم کریں۔ گرم ہونے کے بعد اس میں ٹماٹر والا آمیزہ ڈال دیں۔ اب اس کو آدھے گھنٹے تک پکائیں۔ جب چٹنی کی طرح ہوجائے اور تیل نکل آئے تو اتار لیں۔ پھر اس میں ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں۔ حیدرآبادی چٹنی تیار ہے۔ گرم چٹنی کو ٹھنڈا کر کے بوتل میں بھر لیں اور وقت ضرورت پیش کریں۔
حیدرآبادی چٹنی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
May 05, 2020
Rating:
No comments: