یہاں آپ کو مختلف طریقوں سے املی کی چٹنی بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ املی کی چٹنی ذائقہ میں بہت ہی مزیدار ہوتی ہے۔ املی کی چٹنی کو آپ آلو کی چپس، سموسے، پکوڑے، رول وغیرہ کے ساتھ پیش کر سکتی ہیں۔ املی کی چٹنی آلو یا دال بھرے پراٹھوں کے ساتھ بھی پیش کی جاسکتی ہے۔ اس کی علاوہ چاولوں کی مختلف ڈشوں کے ساتھ بھی یہ چٹنی پیش کی جاسکتی ہے۔ مزیدار املی کی چٹنی بنانے کی ترکیب جانتے ہیں۔
املی کی چٹنی کے اجزاء
پودینہ ایک گھٹی
املی آدھی پیالی
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
چینی ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
املی کی چٹنی بنانے کا طریقہ
پودینے کو دھو کر خشک کر لیں پھر اس کی پتیوں کو گرینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ پسے ہوئے پودینے میں املی کا گودا، نمک، کالی مرچ اور چینی ملا کر مزید گرینڈ کریں۔ خوب مکس ہوجانے پر نکال کر شیشے کی پیالی میں ڈال دیں۔ اگر چٹنی گاڑھی ہو تو ٹھوڑا سا پانی ملا لیں۔ مزیدار املی کی چٹنی تیار ہے۔
گڑ والی املی کی چٹنی کے اجزاء
املی سو گرام ایک کپ پانی میں بھگو دیں
بھون کر کُٹا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچہ
سونڈ کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
گڑ دو سو گرام آدھا کپ پانی میں بھگو دیں
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
گڑ والی املی کی چٹنی بنانے کا طریقہ
گڑ اور املی میں زیرہ، کالی مرچ، سونڈ، کُٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ، نمک اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پین میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ چٹنی گاڑھی ہو جائے، ٹھنڈی ہوجائے تو شیشے کی جار میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں، جب ضرورت ہو نکال کر استعمال کریں۔
بھنی املی کی چٹنی کے اجزاء
املی ایک کلو
سرسوں کا تیل ایک پاؤ
ہری مرچ آدھا کلو
ہلدی پچاس گرام
نمک حسب ضرورت
رائی ڈھائی سو گرام
پانی دو لیٹر
بھنی املی کی چٹنی بنانے کا طریقہ
املی کی گٹھلیاں نکال دیں اور دھو کر گلنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں۔ پھر ہاتھ سے مسل کر کسی مضبوط کپڑے سے چھان لیں۔ اب گودے میں نمک اور ہری مرچیں ملا دیں۔ رائی اور ہلدی کا سفوف بھی ملا دیں۔ اب تیل گرم کریں اور ٹھنڈا ہونے پر ہری مرچوں کے آمیزے میں ملا دیں اور خوب مکس کریں اور دھوپ میں رکھ دیں۔ تیسرے دن کھانے کے قابل چٹنی تیار ہو جائے گی۔
املی کی چٹنی بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
May 13, 2020
Rating:
No comments: