یہاں ہم آپ کو لذیذ بازاری اچاری چکن بنانے کی ترکیب بتارہے ہیں۔ اچاری چکن بہت ہی مشہور اور لذیذ ڈش ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں لذیذ بازاری اچاری چکن بنانے کا طریقہ۔
اچاری چکن کے اجزاء
چکن بون لیس ایک کلو
پیاز چار عدد
لہسن ایک گھٹی
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
ہری مرچ پانچ عدد
لیموں دو عدد
ٹماٹر ایک پاؤ
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا تقریباً آدھی گچھی
دہی ایک پاؤ
کوکنگ آئل ڈیڑھ پیالی
خشک دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
میتھی دانہ ایک چائے کا چمچہ
کلونجی ایک چائے کا چمچہ
سونف ایک چائے کا چمچہ
سرخ مرچ ثابت پانچ عدد
کُٹی ہوئی کالی مرچ یاک چائے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ہلدی ایک چٹکی
لذیذ بازاری اچاری چکن بنانے کا طریقہ
دیگچی میں پیاز، لہسن۔ ادرک اور ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں اور اُبالنے کے بعد گرائنڈ کر لیں۔ اسی دیگچی میں کوکنگ آئل گرم کر کے پیاز، ٹماٹر، ادرک لہسن کا اُبلا ہوا پیسٹ شامل کر دیں اور کچھ دیر تک بھونیں، ساتھ ہی گوشت بھی شامل کر دیں۔ چمچہ ہلاتی رہیں اور گوشت میں دہی ڈال کر کُٹی ہوئی کالی مرچ اور سرخ مرچ پاؤڈر، ثابت لال مرچ اور ہری مرچ سمیت تمام اچاری مصالحہ جات ڈال دیں۔ ایک پیالی پانی میں لہسن کی ایک پوتھی ڈال کر پیسنے کے بعد چھان لیں۔ اب لہسن کے پانی کو تھوڑا تھوڑا کر کے گوشت میں ڈال کر کے بھنائی کرتی جائیں۔ مصالحے سے گھی الگ ہوجائے تو ڈھکن دے کر دم لگا دیں۔ گوشت گل جائے تو باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہرا مصالحہ شامل کر کے چولہا بند کردیں۔ مزیدار لذیذ بازاری اچاری چکن تیار ہے۔
لذیذ بازاری اچاری چکن بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
May 05, 2020
Rating:
No comments: