یہاں آپ کو چکن کے سموسے بنانے کی ترکیب بتائی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سموسے کی پٹی بنانے کی ترکیب بھی بتائی جائیگی تاکہ آپ مکمل سموسہ گھر پر آسانی کے ساتھ تیار کر لیں۔ شام کی چائے ہو تا افطاری ٹائم سموسے سب ہی کو بھاتے ہیں۔ چھوٹے بڑے ہر ایک کو سموسے پسند ہوتے ہیں بازاری سموسے سے بہتر ہے کہ آپ گھر پر سموسے بنائیں تاکہ صحت کے حساب سے مفید ثابت ہوں۔ تو آیئے جانتے ہیں چکن بھرے سموسے گھر پر بنانے کا آسان طریقہ۔
چکن سموسے کے اجزاء
پہلے آپ جو وہ اجزاء بتارہے ہیں جو سموسے کی پٹی میں استعمال ہونگے۔ یہ پٹی آپ ہر قسم کے سموسے میں استعمال کر سکتی ہیں۔
سموسے کی پٹیوں کے لیے اجزاء
میدہ آدھا کلو
گھی تین کھانے کے چمچے
تیل تلنے کے لئے
نمک حسب ذائقہ
پٹیاں بنانے کا طریقہ
ایک بڑے برتن میں آدھا کلو میدہ ڈالیں۔ پھر اس میں تین کھانے کے چمچے گھی، حسب ذائقہ نمک اور حسب ضرورت پانی شامل کر کے پٹیوں کے لئے آٹا گوندھیں اور تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں۔ اب اس کی روٹی بیلیں اور پٹیاں بنا لیں۔
چکن سموسہ فلنگ کے اجزاء
بغیر ہڈی کی چکن ایک پاؤ
کٹی ہوئی پیاز ایک عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
کُٹی ہو کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
انڈا ایک عدد
تیل دو سے تین کھانے کا چمچے
نمک حسب ذائقہ
چکھن سموسے گھر پر بنانے کا آسان طریقہ
ایک پین میں دو سے تین کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے اس میں دو سو گرام چکن اور ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ فرائی کر لیں۔ پھر اس میں ایک عدد کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں۔ جب پیاز فرائی ہو جائے تو ایک چائے کا چمچہ کُٹی ہوئی کالی مرچ، ایک چائے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچہ گرم مصالحہ اور حسب ذائقہ نمک شامل کر کے اچھی طرح بھون لیں۔ پھر اسے نکال کر ایک مکسنگ باؤل میں ڈال کر ٹھنڈا کر لیں۔ اب سموسے کی پٹیوں کے درمیان فلنگ کر لیں۔ پھر کناروں پر ایک عدد انڈا لگا کر کناروں کو بند کر لیں۔ پھر ایک پین میں آئل گرم کر کے اس میں سموسوں کو ڈیپ فرائی کر لیں چکن بھرے سموسے تیار ہیں۔ کیچپ اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
چکن بھرے سموسے گھر پر بنانے کا آسان طریقہ
Reviewed by Admin
on
May 02, 2020
Rating:
No comments: