یہاں آپ کو انتہائی لذیذ چیز رول گھر پر بنانے کی آسان ریسپی بتائی جارہی ہے۔ یہ چیز رول بہت ہی آسانی کے ساتھ گھر پر تیار کئے جاسکتے ہیں۔ کھانے میں بھی بہت لذیذ اور صحت بخش ہیں۔ بچے بڑے سب ہی شوق سے پسند کرتے ہیں۔ تو جانتے ہیں چیز رول گھر پر بنانے کی ترکیب۔
انتہائی لذیذ چیز رول کے اجزاء
میدہ ایک کپ
پانی ایک کپ
پگھلا ہوا مکھن ایک کپ
نمک ایک چٹکی
چینی ایک چٹکی
چوکور کٹا ہوا ٹماٹر ایک عدد
باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں دو سے تین عدد
چوکور کٹی ہوئی پیاز ایک عدد
پسی ہوئی کالی مرچ ایک چٹکی
آئل حسب ضرورت
لذیذ چیز رول گھر پر بنانے کا آسان طریقہ
تمام اجزاؑ کو میدے میں ملانے کے بعد اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ فلنگ کی چیزیں ایک پیالی میں ملائیں اور پسی ہوئی کالی مرچیں اوپر سے چھڑکیں ملانا نہیں ہے۔ اب فرائی پین لیں۔ ایک چائے کا چمچہ آئل یا مکھن ڈال کر گرم کریں پھر آنچ ہلکی کر کے تیار کیئے ہوئے میدے کا آمیزہ ڈالیں اور ہینڈل کی مدد سے پین کو گھمائیں، تاکہ روٹی کی شکل میں پھیل جائے۔ اب فلنگ کے اجزاء کی تہہ لگائیں اور پین کیک کو ایک کنارے سے اٹھا کر رول کر دیں اچھی طرح سیکنے کے بعد اتار لیں۔ حسب پسند ٹماٹو کیچپ اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
انتہائی لذیذ چیز رول گھر پر بنانے کا آسان طریقہ
Reviewed by Admin
on
May 01, 2020
Rating:
No comments: