یہاں بتا رہے ہیں لذیذ چکن پکوڑا بنانے کا طریقہ پکوڑے کی ایک اور مزے دار ڈش ہے۔ ہمیں یقین ہے یہ ڈش آپ کو بہت مزے کی لگے گی تو جانتے ہیں چکن پکوڑا بنانے کی ترکیب۔ چکن پکوڑا میں استعمال ہونے والے اجزاء نوٹ فرما لیں۔
لذیذ چکن پکوڑا کے اجزاء
مرغی کا گوشت بغیر ہڈی والا ایک کلو
آئل تلنے کے لئے حسب ضرورت
لال مرچ حسب ضرورت
دھنیا پاؤڈر ایک چمچہ
ہلدی آدھا چمچہ
سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چمچہ
پیاز درمیانی سائز کی ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچہ
پانی دو کپ
بیسن دو کپ
خشک دھنیا دو بڑے چمچہ
لذیذ چکن پکوڑا بنانے کا طریقہ
گوشت کو اچھی طرح دھو لیں۔ پھر دیگچی میں دو کھانے کے چمچہ آئل ڈال کر گرم کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر بھونیں جب پیاز گلابی ہوجائے تو ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر مزید بھونلیں۔ اس کے بعد نمک، سرخ مرچ، ہلدی، سفید مرچ اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔ جب مصالحہ آئل چھوڑ دے تو گوشت ڈال کر 5 سے 7 منٹ تک ہلائیں۔ اب اس میں دو کپ پانی ڈال کر دیگچی کو ڈھک دیں جب تک پانی خشک نہ ہوجائے۔
پانی خشک ہونے پر چکن تیار ہوجائے گا۔ پکوڑے بنانے کے لئے بیسن تیار کریں اس میں آدھا چمچہ نمک آدھا چمچہ ہلدی، لال مرچ پاؤڈر آدھا چمچہ اور خشک دھنیا اور پانی ڈال کر پیسٹ بنائیں۔ اب چکن کے ٹکڑوں کو باری باری بیشن میں ڈال کر پکوڑے تل لیں۔
لذیذ چکن پکوڑا بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
April 30, 2020
Rating:
No comments: