یہاں ہم آپ کو بڑے مزیدار قیمہ بھرے سلائس بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ آپ انہیں بطور سینڈوچز بھی استعمال میں لاسکتی ہیں اور شدید بھوک میں یہ اور بھی مزے کے لگتے ہیں اور آسانی کے ساتھ گھر پر تیار کئے جاسکتے ہیں یہ شام کی چائے کے ساتھ بھی بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ خاص پر بچوں اور بزرگوں کو بہت پسند آتے ہیں۔ آفس جاتے ہوئے لنچ کے لئے بہت مفید ہیں ایک تو ہلکے پھلکے ہوتے ہیں اور صحت کے لئے بھی بہت مفید ہیں۔ خواتین گھر میں پارٹیز کے لئے یہ ڈش ضرور تیار کریں کیونکہ گھر والوں کے ساتھ ساتھ اسے مہمان بھی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں مزیدار قیمہ بھرے سلائس بنانے کی ترکیب۔
قیمہ بھرے سلائس کے اجزاء
ڈبل روٹی ایک عدد
انڈے دو عدد
مکھن ایک چھٹانک
قیمہ آدھا کلو
گھی ایک پاؤ
دہی ایک چھٹانک
نمک حسب ضرورت
کالی مرچ حسب ضرورت
پیاز ایک عدد
لہسن ایک چمچہ
قیمہ بھرے سلائس بنانے کا طریقہ
قیمے کو اچھی طرح دھونے کے بعد ایک دیگچی میں ڈال کر ابالنے کے لئے رکھ دیں اور جب قیمہ اچھی طرح گل جائے تو اسے بھون لیں اور اسکے اندر سب سے پہلے کالی مرچ پیس کر نمک میں ملائیں پھر انڈے پھینٹ کر نمک اور مکھن میں ملانے کے بعد اسے یکجا کر لیں۔ اس کے بعد ڈبل روٹی کے سلائس پر قیمہ رکھ کر پھیلا دیں پھر دوسرا سلائس رکھ کر اسے دھاگے سے باندھ دیں تاکہ کھل نہ جائے پھر اس کو پھنیٹے ہوئے انڈے مکھن میں ڈبو کر گھی میں تل لیں نہایت مزیدار قیمہ بھرے سلائس تیار ہیں۔
بڑے مزیدار قیمہ بھرے سلائس بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
April 30, 2020
Rating:
No comments: