آلو کے عربی سموسے بنانے کا طریقہ

آلو کے عربی سموسے بنانے کا طریقہ,
سموسے کی ایک اور مزے دار ڈش آلو کے عربی سموسے بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ مزیدار آلو کے عربی سموسے گھر پر تیار کریں۔

آلو کے عربی سموسے کے اجزاء

آلو آدھا کلو
پیاز گرینڈ کیا ہوا آدھا پاؤ
لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ
سفید زیرہ ثابت دو چائے کے چمچہ
لیموں کا رس دو چائے کے چمچہ
مکھن ایک اونس
لہسن پسا ہوا دو جوئے
سونف پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
انڈے سخت اُبلے ہوئے دو عدد
سموسہ پٹی حسب ضرورت

آلو کے عربی سموسے بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے ایک کھانے کا چمچہ تیل گرم کر کے پیاز اور دیگر مصالحے اس میں ڈال کر پکائیں۔ آلوؤں کا اُبال کر بھرتہ بنا لیں۔ پکے ہوئے مصالحے، مکھن کو اُبلے ہوئے آلوؤں میں اچھی طرح سے ملا دیں۔ گرم گرم مرکب میں باریک کٹے ہوئے انڈے اور لیموں کا رس بھی ملا دیں۔ بھرائی کا سامان تیار ہے نمک مرچ چکھ لیں۔
ایک سموسہ پٹی لے کر بھرائی کا ایک چمچہ بھر کر ایک کونے میں رکھیں۔ اس کونے کو دوسرے کونے کے سرے تک لے جائیں اور اسی طرح کونے ملاتے ہوئے آخری کونے تک لے جا کر بند کر دیں۔ اس طرح یہ سموسہ ایک تکون کی شکل میں بن جائے گا۔ اس سموسوں پر برش کی مدد سے انڈے کی سفیدی لگا کر سفید زیرہ چھڑک دیں اوون پر چکنائی لگا کر بیس منٹ تک بیک کریں اور تیل یا گھی میں فرائی کر لیں۔ مزیدار آلو کے عربی سموسے تیار ہیں۔
آلو کے عربی سموسے بنانے کا طریقہ آلو کے عربی سموسے بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on April 26, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.