رمضان المبارک کے حوالے سے ایک اور اسپیشل ڈش آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ اس کا نام ہے رگڑا چنا چاٹ۔ جی تو دوستوں آج ہم آپ کو مزیدار چٹ پٹی رگڑا چنا چاٹ بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے آپ کے منہ میں ابھی سے پانی آگیا ہوگا۔ تو چلئے جانتے ہیں رگڑا چنا چاٹ بنانے کی ترکیب۔ رگڑا چنا چاٹ بنانے کے لئے جو اجزاء درکار ہیں ان کی تفصیل نیچے دی جارہی ہے، نوٹ فرمالیں۔
رگڑا چنا چاٹ کے لئے اجزاء
چنے ڈھائی سو گرام
سوڈا ایک چائے کا چمچ
کٹی پیاز ایک عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ
کٹا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر دو عدد
ہری مرچ چار عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
املی کا گاڑھا گودا آدھا کپ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
گارنش کے لئے اجزاء
کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو عدد
کٹا ہوا ٹماٹر ایک عدد
پیاز گول کٹی ہوئی حسب ضرورت
مزیدار چٹ پٹی رگڑا چنا چاٹ بنانے کا طریقہ
ڈھائی سو گرام چنوں کو ایک عدد کٹی ہوئی پیاز، تیل، ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک چائے کا چمچ نمک، چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی، ایک چائے کا چمچ کٹا ہوا دھنیا اور ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ کے ساتھ اُبالیں، یہاں تک کہ چنیں نرم ہو جائیں۔
اب بلینڈر میں دو عدد ٹماٹر، چار عدد ہری مرچیں اور آدھی گٹھی ہرا دھنیا کو بلینڈ کر لیں۔ پھر اس میں گلے ہوئے چنوں کے مکسچر کو آدھا کپ املی کے گودے اور ایک چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ کے ساتھ شامل کر کے دس منٹ کے لئے پکائیں۔ اب اسے ایک بڑے برتن میں نکال لیں۔ مزیدار چٹ پٹی رگڑا چنا چاٹ تیار ہے۔
اب اس چاٹ کو دو کھانے کے چمچے کٹا ہوا ہرا دھنیا، دو عدد ہری مرچ، ایک عدد کٹا ہوا ٹماٹر، حسب ضرورت گول کٹی ہوئی پیاز اور اوپر سے پاپڑی ڈال کر خوبصورت طریقہ سے سجا کر پیش کریں۔
مزیدار چٹ پٹی رگڑا چنا چاٹ بنانے کا آسان طریقہ - Ramadan Recipe
Reviewed by Admin
on
April 15, 2020
Rating:
No comments: