اس پوسٹ میں رمضان المبارک کے حوالے سے ایک اور بہترین ریسپی آپ کے لئے حاضر ہے۔ اس پوسٹ میں خستہ ذائقہ دار چکن قیمہ پکوڑے بنانے کی ترکیب بتائی جائیگی۔ پکوڑے بنانے کی ترکیب پہلے بھی بتائی گئی تھی مگر اس پوسٹ میں چکن قیمہ پکوڑے بنانے کا طریقہ بتایا جائے گا۔ تو آئیے جانتے ہیں چکن قیمہ پکوڑے بنانے کے لئے جن اجزاء کی ضرورت ہوگی۔
خستہ ذائقہ دار چکن قیمہ پکوڑے کے اجزاء
چکن باریک کٹی ہوئی ڈھائی سو گرام
انڈے پھینٹے ہوئے تین عدد
بیسن چار کھانے کے چمچے
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
کٹی ہوئی ہری مرچ دو عدد
ہلدی چوتھائی چائے کا چمچہ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
کٹا ہوا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
باریک کٹی ہوئی ہری پیاز آدھا کپ
خستہ ذائقہ دار چکن قیمہ پکوڑے بنانے کا طریقہ
ایک پیالے میں چار کھانے کے چمچے بیسن، آدھا چائے کا چمچہ بیکنگ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچہ پسی ہوئی لال مرچ، چوتھائی چائے کا چمچہ ہلدی، ایک چائے کا چمچہ نمک، چوتھائی کپ پانی، ڈھائی دو گرام باریک کٹی ہوئی چکن، دو عدد کٹی ہوئی ہری مرچ اور دو کھانے کے چمچے کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں اور آدھے گھنٹے کے لئے الگ رکھ دیں۔
اب فرائی پین میں تیل گرم کر لیں۔ پھر تیار بیٹر کے اندر تین عدد پھینٹے ہوئے انڈے شامل کریں اور پکوڑے بنائیں پھر گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔ گرما گرم خستہ ذائقہ دار چکن قیمہ پکوڑے تیار ہیں۔ چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
خستہ ذائقہ دار چکن قیمہ پکوڑے بنانے کا طریقہ - Ramadan Recipe
Reviewed by Admin
on
April 20, 2020
Rating:
No comments: