اسپیشل آلو کے تکونے سموسے بنانے کا طریقہ - Ramadan Recipe

اسپیشل آلو کے تکونے سموسے بنانے کا طریقہ, Ramadan Recipe,
رمضان المبارک کے حوالے سے ایک اور اسپیشل ریسپی آلو کے تکونے سموسے بنانے کا طریقہ جانتے ہیں۔ شام کے وقت ریفریشمنٹ کی بات کی جائے تو سموسے سب سے زیادہ کھائے جانے والی ڈش ہے۔ رمضان المبارک میں افطاری ٹائم میں بھی سموسے بہت ہی شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ جی تو جناب ہم آپ کو بتائینگے کہ آپ کس طرح مزیدار آلو کے تکونے سموسے اپنے گھر میں بنا سکتے ہیں۔ سموسے بنانے کے لئے جو اجزاء درکار ہیں وہ نوٹ کر لیجئے۔

اسپیشل آلو کے تکونے سموسے کے اجزاء

میدہ ڈھائی سو گرام
گرم گھی چوتھائی کپ
نمک آدھا چائے کا چمچہ
اجوائن چوتھائی چائے کا چمچہ
پانی ڈبونے کے لئے حسب ضروت

سموسے کی فلنگ کے اجزاء

آلو اُبلے ہوئے ڈھائی سو گرام
کھٹائی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
نمک آدھا چائے کا چمچہ
کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ
کٹا ہوا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
باریک کٹی ہوئی ہری مرچ دو عدد

اسپیشل آلو کے تکونے سموسے بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے سموسوں کے اندر بھرنے کے لئے بھرتا تیار کرتے ہیں۔ ایک پیالے میں ڈھائی سو گرام اُبلے ہوئے آلو لے کر انہیں اچھے طریقے سے کچل لیں، آدھا چائے کا چمچہ کھٹائی پاؤڈر، آدھا چائے کا چمچہ نمک، آدھا چائے کا چمچہ کُٹی لال مرچ، ایک کھانے کا چمچہ کٹا ہرا دھنیا اور دو عدد باریک کُٹی ہری مرچ ڈال کر مکس کر لیں۔ 
ایک پیالے میں چوتھائی کپ گرم گھی ڈالیں۔ اب اس میں ڈھائی سو گرام میدہ، آدھا چائے کا چمچہ نمک اور چوتھائی چائے کا چمچہ اجوائن ڈالنے کے بعد حسب ضرورت پانی ڈال کر اچھی طرح گوندھ کر  تھوڑا سخت سا بنالیں۔ اب اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں اور انڈے کی شکل میں بیل لیں۔ پھر انہیں درمیان میں سے آدھا کاٹ کر ایک حصے پر پانی لگائیں۔ اب انہیں کون کی شکل دے کر اس میں آلو کا بھرتا بھر لیں اور ایک طرف سے دبا کر دوسری طرف سے فولڈ کریں اور سموسے بنالیں۔ پھر انہیں فرائی کریں، یہاں تک کہ گولڈن ہوجائیں۔
اسپیشل آلو کے تکونے سموسے بنانے کا طریقہ - Ramadan Recipe اسپیشل آلو کے تکونے سموسے بنانے کا طریقہ - Ramadan Recipe Reviewed by Admin on April 17, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.