برنس روڈ کے دہی بڑوں کی تو آپ نے تعریف سنی ہوگی اور ہمیں یقین ہے آپ نے کھائے بھی ہونگے۔ برنس روڈ کے دہی بڑوں کی ذائقہ کے لحاظ سے جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہیں۔ آج ہم آپ کو برنس روڈ کے مشہور دہی بڑے گھر پر بنانے کا طریقہ بتائینگے۔ یہ دہی بڑے بہت ہی آسانی کے ساتھ گھر پر تیار کئے جاسکتے ہیں، خود گھر پر تیار کریں اور گھر والوں کو حیران کر دیں۔ برنس روڈ کے دہی بڑے بنانے کے لئے جو اجزاء درکار ہیں ان کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
برنس روڈ کے دہی بڑے کے اجزاء
مونگ کی دال کا آٹا ایک کپ
میٹھا سوڈا ڈیڑھ چائے کا چمچہ
پانی آدھا کپ
نمک ایک چائے کا چمچہ
دہی کا آمیزہ بنانے کے لئے اجزاء
دہی ایک کلو
پسی پوئی چینی آدھا کپ
نمک چوتھائی چائے کا چمچہ
برنس روڈ کے دہی بڑے بنانے کا طریقہ
ایک پیالے میں ایک کپ مونگ کی ڈال کا آٹا لیں۔ اس میں ڈیڑھ چائے کا چمچہ میٹھا سوڈا اور آدھا کپ پانی ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح مکس کریں اور دس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اب گرم تیل میں ہلکی آنچ پر اس کی چھوٹی پھلکیاں بنا لیں۔ جب پھلکیاں ہلکی براؤن ہوجائیں تو نکال لیں۔ کچھ دیر بعد آنچ تیز کر کے دوبارہ گرم تیل میں ڈال دیں، پھلکیاں گولڈن براؤن ہوجائیں تو نکال لیں۔
ایک علیحدہ برتن میں ایک کھانے کا چمچہ نمک اور دو کپ پانی ڈال کر مکس کریں، پھلکیاں ٹھنڈی ہوجائیں تو پانی میں ڈال کر ایک گھنٹے تک بھگودیں۔ اتنے دیر میں دہی کا آمیزہ بنانے کے لئے ایک کلو دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اس کا پانی نچوڑ لیں۔ اب اس میں آدھا کپ پسی ہوئی چینی اور چوتھائی چائے کا چمچہ نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب پھلکیوں کو نچوڑ کر دہی میں ڈال دیں اور مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔ مزیدار برنس روڈ کے مشہور دہی بڑے گھر پر تیار ہیں۔
برنس روڈ کے مشہور دہی بڑے گھر پر بنانے کا طریقہ - Ramadan Recipe
Reviewed by Admin
on
April 20, 2020
Rating:
No comments: