چکن رول بہت ہی شوق سے کھائی جانے والی ریسپی ہے۔ چکن رول ہر عمر کے افراد میں یکساں مفید ہے۔ چکن رول کے حوالے سے بہت ہی خاص ریسپی بتا رہے ہیں۔ اس پوسٹ میں ہم بتا رہے ہیں چکن انڈہ رول بنانے کا طریقہ۔ تو آئیے جانتے ہیں چکن انڈہ رول بنانے کی ترکیب۔
چکن انڈہ رول کے اجزاء
میدہ دو پیالی
انڈے دو عدد
نمک حسب ذائقہ
دودھ آدھی پیالی
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
چکن ریشہ کی ہوئی ایک پیالی
بند گوبھی باریک کٹی ہوئی آدھی پیالی
گاجر باریک کٹی ہوئی آدھی پیالی
ہری پیاز باریک کٹی ہوئی آدھی پیالی
پسا ہوا لہسن آدھا چائے کا چمچہ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
کوکنگ آئل تلنے کے لئے
چکن انڈہ رول بنانے کا طریقہ
میدہ چھان کر بڑے پیالے میں ڈالیں اور اس میں نمک، بیکنگ پاؤڈر، انڈے اور دودھ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس آمیزے کو ڈھک کر دو سے تین گھنٹے کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچہ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں، اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں، چکن ڈال کر تین سے چار منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں پھر بند گوبھی، گاجر اور ہری پیاز ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا کر چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں میدے کے آمیزے کو دوبارہ پھینٹیں اور زیادہ گاڑھا محسوس ہوتو تین سے چار کھانے کے چمچہ دودھ یا پانی شامل کر لیں نان اسٹک فرائنگ پین کو ایک منٹ چولہے پر گرم کر کے ہلکا سا چکنا کر لیں، آدھی پیالی آمیزے کو پھیلا کر ڈال دیں۔
ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ کناروں سے الگ ہونے لگے اور ہلکا سا سنہری ہو جائے۔ اسے فرائنگ پین سے نکال لیں اور اسی طرح سے سارے پین کیک بنالیں۔ پین کیک میں ایک سے دو چمچہ فلنگ ڈال لیں اور رول کر کے دبا کر بند کر دیں۔ بند کرتے ہوئے چپکنے میں مشکل ہو تو ہلکی سے پھینٹی ہوئی انڈے کی سفیدی لگا دیں۔ اسی طرح تمام رول بنا کر دس سے پندرہ منٹ تک فریج میں رکھ دیں کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور رولز کو گولڈن فرائی کر لیں۔
چکن انڈہ رول بنانے کا طریقہ - Ramadan Recipe
Reviewed by Admin
on
April 23, 2020
Rating:
No comments: