مزیدار لذیذ آلو قیمے کے کباب بنانے کا طریقہ - Ramadan Recipe

مزیدار لذیذ آلو قیمے کے کباب بنانے کا طریقہ, Ramadan Recipe,
اس پوسٹ میں لذیذ مزیدار آلو قیمے کے کباب بنانے کا طریقہ بتایا جارہا ہے۔ آلو قیمے کے کباب بہت ہی مزیدار ڈش ہے اسے آپ با آسانی گھر پر تیار کر سکتے ہیں۔ یہ ڈش تیار ہونے میں کوئی خاص وقت نہیں لیتی۔ تو آئیے جانتے ہیں آلو قیمے کے کباب بنانے کی ترکیب۔ ڈش کے لئے درکار  اجزاء نوٹ فرما لیں۔

آلو قیمے کے کباب کے اجزاء

قیمہ ایک پاؤ
آلو آدھا کلو اُبال کر میش کر لیں
گھی ایک پاؤ
بیسن تین چائے کے چمچہ
پیاز آدھا پاؤ
لہسن چھ جوئے
ادرک آدھی چھٹانک
ثابت کرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ
ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ضرورت
سرخ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ہرا مصالحہ حسب ضرورت

آلو قیمے کے کباب بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے گھی گرم کریں اور گھی میں پیاز سرخ کر کے نکال لیں۔ اس کے بعد لہسن ادرک کو پیس کر پیسٹ بنا لیں۔ اب گرم مصالحے کے ساتھ سفید زیرہ اور ثابت دھنیا بھی پیس لیں۔ اب گھی میں قیمہ ڈال کر بھونیں۔ جب بھن جائے تو اس میں نمک، سرخ مرچ، گرم مصالحہ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ملا کر بھونیں۔ اب اس میں ذرا سا پانی ڈال کر دم دے دیں اور خشک ہونے پر اتار لیں اب اس میں تلی ہوتی پیاز ڈال کر باریک پیس لیں۔
تیار ہونے پر ہرا مصالحہکاٹ کر اس میں ملا دیں۔ اب آلو کی ٹکیاں بنائیںاور ان کے اندر قیمہ بھر کر کباب بنالیں۔ فرائی پین میں گھیر ڈال کر ٹکیوں پر انڈا لگا کر یا ڈبل روٹی کا چورا لگا کر تل لیں۔ سرخ ہونے پر اتار لیں۔ آلو کے قیمے بھرے کباب تیار ہیں ۔ رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔
مزیدار لذیذ آلو قیمے کے کباب بنانے کا طریقہ - Ramadan Recipe مزیدار لذیذ آلو قیمے کے کباب بنانے کا طریقہ - Ramadan Recipe Reviewed by Admin on April 26, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.