آلو کی چاٹ بہت ہی خاص ریسپی ہے، اس ریسپی کی رمضان المبارک میں افطاری کے وقت بہت زیادہ فرمائش ہوتی ہے۔ بچوں اور خواتین میں بہت ہی مشہور ہے اس پوسٹ میں آپ جان پائینگے لذیذ ذائقہ دار آلو کی چاٹ بنانے کا طریقہ۔ آلو کی چاٹ کے اجزاء کی فہرست نوٹ فرمالیں۔
آلو کی چاٹ کے اجزاء
آلو ایک پاؤ
لال مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
املی کا گودا آدھا کھانے کا چمچہ
دہی آدھا کپ
اُبلے ہوئی چنے آدھا پاؤ
پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد
لذیذ ذائقہ دار آلو کی چاٹ بنانے کا طریقہ
بڑے برتن میں آلو کے دو حصے کر کے ڈالیں اب پانی اور ہلدی ڈال کر آلو کو اُبال لیں۔ جب اُبل جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ پھر لال مرچ، لال کٹی ہوئی مرچ، زیرہ پاؤڈر، گرم مصالحہ، نمک، چاٹ مصالحہ اور املی لے کر اچھے طریقہ سے مکس کر لیں۔ پھر ہلکا سا پانی کی چھنیٹا دے کر پیسٹ سا بنا لیں۔ اب اس پیسٹ میں ابلے ہوئے آلو ڈال کر مکس کر لیں۔ لذیذ ذائقہ دار آلو کی چاٹ تیار ہے۔ اوپر سے ابلے ہوئے چنے اور کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں اور چاٹ مصالحہ چھڑک پر پیش کریں۔
لذیذ ذائقہ دار آلو کی چاٹ بنانے کا طریقہ - Ramadan Recipe
Reviewed by Admin
on
April 22, 2020
Rating:
No comments: