مٹن پلاؤ بنانے کا طریقہ - Mutton Pulao Recipe

مٹن پلاؤ بنانے کا طریقہ, Mutton Pulao Recipe,
Mutton Pulao Recipe
بریانی کا ذائقہ اپنی جگہ مگر پلاؤ کی کیا ہی بات ہے، اگر آپ بھی پلاؤ کے شوقین ہیں تو خوش ہوجائیں۔ آج ہم مٹن پلاؤ بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ اگر پلاؤ کے ساتھ سلاد اور رائتہ بھی پیش کیا جا تو پھر مزہ اور بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔ تو چلیئے مٹن پلاؤ بنانے کا طریقہ جانتے ہیں۔

مٹن پلاؤ بنانے کیلئے درکار اجزاء

اعلی کوالٹی کے چاول ایک کلو پانی میں بھگو کر رکھ دیں
صاف ستھرہ مٹن کا گوشت آدھا کلو
یخنی ایک کلو
پیاز باریک کٹی ہوئی ایک بڑے سائز کی
نمک حسب ذائقہ
ثابت کالی مرچ چھ دانے
چھوٹی الائچی چار عدد
لونگ چھ دانے
دارچینی دو عدد
بڑی الائچی دو عدد
لہسن ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
تیل آدھا پاؤ

مٹن پلاؤ بنانے کا طریقہ

آپ نے سب سے پہلے ایک پتیلی میں تیل کو ڈال کر گرم کر لینا ہے۔ پھر اس میں پیاز ڈال کر اسے براؤن کر لینا ہے۔ پھر اس میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعد مٹن کا گوشت ڈال کر اسے بھون لیں۔ اس کے بعد تمام مصالحے ڈالنے کے بعد یخنی شامل کر دیں۔ جب یخنی ابلنے لگے تو اس میں پہلے سے پانی میں بھگوئے ہوئے چاول ڈال دیں۔ چاول ڈالنے کے بعد جب یخنی میں ابال آجائے تو اسے دم پر رکھ دیں۔ پندرہ منٹ بعد ڈھکن ہٹا دیں۔ مزے دار لذیز مٹن پلاؤ تیار ہے۔ اچھے طریقے سے سجا کر رائتہ سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
مٹن پلاؤ بنانے کا طریقہ - Mutton Pulao Recipe مٹن پلاؤ بنانے کا طریقہ - Mutton Pulao Recipe Reviewed by Admin on March 30, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.