مٹن سندھی بریانی بنانے کا طریقہ - Mutton Sindhi Recipe Urdu

مٹن سندھی بریانی بنانے کا طریقہ, Mutton Sindhi Recipe Urdu,
Mutton Sindhi Recipe Urdu
جی جناب کیا آپ تیار ہیں مزے سے بھرپور ڈش بنانے کے لئے کیونکہ آج ہم بنائیگے خوش ذائقہ مٹن سندھی بریانی، کیا آپ تیار ہیں مٹن سندھی بریانی بنانے کا طریقہ جاننے کے لئے، تو پھر دیر کس بات کی شروع کرتے ہیں نیچے وہ اجزاء بتائے جارہے ہیں جو مٹن سندھی بریانی بنانے میں استعمال ہونگے۔

مٹن سندھی بریانی کے اجزاء

مٹن کا گوشت ایک کلو
چاول ایک کلو
تیل 2 کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
پسا ہوا گرم مصالحہ 2 کھانے کے چمچ
آلو بخارے 3 عدد
دار چینی 3 ٹکڑے
دہی ایک کپ
الائچی 4 عدد
پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چمچ
جائفل جاوتری ایک چمچ
ادرک لہسن پسا ہوا ڈیڑھ چمچ
لونگ 5 عدد
پیاز کٹی ہوئی آدھا کپ

مٹن سندھی بریانی بنانے کا طریقہ

دیگچی میں آئل ڈال کر گرم کر لیں۔ اس میں پیاز ڈال کر ہلکی سنہری کر لیں۔ پھر اس میں ادرک لہسن اور گوشت ڈال کر بھونیں پھر اس میں سارے مصالحے ڈال کر اور پانی ڈال کر گوشت کو گلنے دیں۔ دوسری دیگچی میں چاولوں کو ایک کنی ابال کر رکھ دیں۔ جو گوشت گل جائے تو چاولوں میں تہ لگا کر دم پر رکھ دیں۔ کچھ ہی دیر میں مزے سے پھرپور مٹن سندھی بریانی تیار ہو جائے گی۔ اچھے طریقے سے کسی ڈش میں سجا کر پیش کریں۔
مٹن سندھی بریانی بنانے کا طریقہ - Mutton Sindhi Recipe Urdu مٹن سندھی بریانی بنانے کا طریقہ - Mutton Sindhi Recipe Urdu Reviewed by Admin on March 29, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.