ذائقہ دار مٹن بریانی بنانے کا طریقہ - Mutton Biryani Recipe

ذائقہ دار مٹن بریانی بنانے کا طریقہ, Mutton Biryani Recipe,
Mutton Biryani Recipe
جی جناب کیا آپ تیار ہیں مزیدار مٹن بریانی بنانے کا طریقہ (Mutton Biryani Banane Ka Tarika) جاننے کے لئے۔ اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو اس پوسٹ میں ہم بتانے جارہے ہیں ذائقہ دار مٹن بریانی بنانے کا طریقہ، تو پھر مٹن بریانی بنانا شروع کرتے ہیں۔ مٹن بریانی بنانے کے لئے جو اجزاء درکار ہیں وہ نوٹ فرمالیں۔

مٹن بریانی بنانے کے لئے درکار اجزاء

مٹن گوشت ایک کلو
چاول ایک کلو
پسی ہوئی لال مرچ 50 گرام
نمک حسب ذائقہ
آلو بخارے 25 گرام
کیوڑا 10 گرام
ٹماٹر 50 گرام
پیاز 50 گرام
ہری مرچ 50 گرام
لہسن 20 گرام
ادرک 20 گرام
پسا ہوا گرام مصالحہ 5 گرام
ہلدی 20  گرام
ثابت گرم مصالحہ 10 گرام
زردے کا رنگ 5 گرام
اشرفی کا مربہ 100 گرام
دہی 100 گرام
ہرا دھنیا ایک گڈی
پودینہ ایک گڈی
تیل یا گھی 250  گرام

مٹن بریانی بنانے کا طریقہ

پیاز لچھے دار کاٹ کر تیل یا گھی میں ہلکی براؤن کر لیں اور الگ نکال کر رکھ لیں۔ اسی تیل میں لہسن، ادرک سنہری رنگت ہونے تک بھونیں اور سرخ مرچ، ہلدی، ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں اور تھوڑا تھوڑا بھونیں۔ پھر گوشت شامل کر کے اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔ جب گوشت گل جائے تو اسے بھون لیں۔ چاولوں کو ایک کنی ابال لیں اور ایک الگ کھلی دیگچی میں گوشت کا سالن ڈالیں۔ ٹماٹر، ہرادھنیا، پودینہ اور ہری مرچ کاٹ کر شامل کر لیں اور پسا ہوا گرم مصالحہ بھی ڈال دیں۔ دہی میں زردے کا رنگ اور آلو بخارا شامل کر کے وہ بھی سالن کے اوپر ڈال دیں۔ اب ان کے اوپر سارے چاول ڈال دیں اور چاول کے اوپر تھوڑا سا کیوڑا اور اشرفی کا مربہ ڈال کر دم پر لگا دیں۔ آخر میں اوپر سے براؤن کی ہوئی پیاز ڈال دیں۔ مزیدار ذائقہ دار مٹن بریانی تیار ہے۔
ذائقہ دار مٹن بریانی بنانے کا طریقہ - Mutton Biryani Recipe ذائقہ دار مٹن بریانی بنانے کا طریقہ - Mutton Biryani Recipe Reviewed by Admin on March 28, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.