Hyderabadi Chicken Biryani |
اس پوسٹ میں آپ جاننے گے مزیدار حیدرآبادی چکن بریانی بنانے کا طریقہ (Hyderabadi Chicken Biryani Banane Ka Tarika)۔ حیدرآباد کے کھانوں کی کیا ہی بات ہے، جو ایک بار کھاتا ہے حیدرآبادی کھانوں کا دیوانہ ہوجاتا ہے۔ اس پوسٹ میں تو ہم ایسی ڈش بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں کہ اس ڈش کو بنانے والا کی ہر کوئی واہ واہ کرے گا۔ تو چلئے جانتے ہیں مزیدار حیدرآبادی چکن بریانی بنانے کا طریقہ۔ حیدرآبادی چکن بریانی بنانے کے لئے درکار اجزاء نوٹ فرمالیں۔
حیدرآبادی چکن بریانی کے اجزاء
مرغی ڈیڑھ کلو
باسپتی چاول ایک کلو، دھو کر 20 منٹ کیلئے بھگو دیں
دہی ایک پیالہ
پسی ہوئی لال مرد ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
لیموں چار عدد
پودینہ ایک گھٹی، باریک کاٹ لیں
ہری مرچ چار عدد باریک کاٹ لیں
کالی مرچ ثابت چھ عدد
چھوٹی الائچی آٹھ عدد
کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچ
پیاز درمیانی سائز کی چار عدد
نمک حسب ذائقہ
گرم دودھ ایک پیالی
زردہ کا رنگ ایک چوتھائی چمچ
گھی یا تیل ایک پیالی
حیدرآبادی چکن بریانی بنانے کا طریقہ
مرغی کو صاف کر کے سارے مصالحے دہی سمیت ملا دیں تھوڑی دیر کے لئے ڈھکن ڈھانپ کر رکھ دیں پھر بغیر پانی ڈالے ہلکی آنچ پر چڑھا دیں۔ جب پانی سوکھ جائے تو اُتار لیں پھر ایک دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز کا بگھار بنالیں، جب پیاز براؤن ہونے لگے تو اس میں تھوڑے پودینے کے پتے، تین چار الائچی اور تھوڑا سا لیموں کا رس ڈال کر اُتار لیں۔ پھر ایک بڑی دیگچی میں چاول اُبالنے رکھ دیں۔ چاولوں کے پانی میں بھی ایک دو ہری مرچیں، پودینے کے پتے، کالا زیرہ، چھوٹی الائچی، نمک اور ایک کھانے کا چمچ سرکہ ڈال دیں۔ جب چاول دوکنی اُبل جائیں تو چاول چھان کر چھلنی میں رکھ لیں پھر اسی دیگچی میں سب سے پہلے آدھے چالوں کی تہہ بچھا دیں پھر ساری مرغی ڈال دیں پھر آدھا بگھار پھر باقی بچے ہوئے چاول کی تہہ سب سے اوپر آدھا بگھار، زردہ کا رنگ اور ایک لیموں کا رس ڈال کر دم پر رکھ دیں، تھوڑی دیر توے کے نیچے تیز آنچ پھر ہلکی آنچ کر دیں۔ لیجئے جناب مزیدار حیدرآبادی چکن بریانی تیار ہے۔ خود بھی کھائیں اور مہمانوں کے سامنے پیش کریں۔
حیدر آباری چکن بریانی بنانے کا طریقہ - Hyderabadi Chicken Biryani
Reviewed by Admin
on
March 27, 2020
Rating:
No comments: