نوکری کے لئے وظیفہ - Nokri K Liye Wazifa

 نوکری کے لئے وظیفہ, Nokri K Liye Wazifa,
اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہر شخص کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کو ایک اچھی سی نوکری مل جائے۔ نوکری کی تلاش کے ساتھ ساتھ نوکری کے لئے وظیفہ بھی کرتے رہیں تاکہ آپکو جلد از جلد مطلوبہ نوکری حاصل ہوجائے۔ نوکری کے لئے وظائف تو لاتعداد ہیں، ان شآء اللہ عزوجل ہم اپنی ویب سائٹ پر آپ کو ان وظائف کے بارے میں بتاتے رہیں گے۔ آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو نوکری کے لئے چند انتہائی فائدے مند وظائف بتانے جارہے ہیں۔ ان وظائف کا ورد کرتے رہے اللہ عزوجل نے چاہا تو آپ کو بہت جلد مطلوبہ نوکری مل جائے گی۔
رزقِ حلال کی تلاش جب شروع ہوتی ہے تو اس سلسلے میں سب سے پہلا مرحلہ نوکری حاصل کرنا ہے، نوکری حاصل کرنے کے سلسلے میں آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے لئے چند مجرب وظائف پیش کئے جارہے ہیں اللہ عزوجل تمام مسلمانوں کو جملہ پریشانیوں سے محفوظ رکھے۔ تمام وظیفے کرنے کی ضرورت نہیں ہے کوئی بھی ایک وظیفہ کریں اور مستقبل مزاجی سے کامل یقین کے ساتھ کریں کہ اس وظیفہ کی برکت سے اور اللہ عزوجل کی رضا سے مجھے بہت جلد نوکری مل جائے گی میری بے روزگاری ختم ہوجائے گی۔ 

نوکری حاصل کرنے کا آسان وظیفہ

اگر کسی کو نوکری حاصل کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہوں تو اس وظیفہ کے ذریعے اس پریشانی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد ننگے سر کھلے آسمان کے نیچے قبلہ کی طرف چہرہ کر کے کھڑے ہوکر نوکری حاصل کرنے کی نیت سے 500 مرتبہ ’’ یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ ‘‘ پڑھنا ہے۔ یہ عمل کرنے کے بعد اپنی نوکری کے لئے دعا کریں ان شآء اللہ عزوجل چند دنوں کے اندر اندر اچھی ملازمت مل جائیگی۔ جب تک نوکری نہیں مل جاتی اس وقت تک اس وظیفہ کو جاری رکھیں۔

بےروزگاری کے خاتمے اور نوکری حاصل کرنے کا وظیفہ

نوکری حاصل کرنے اور بے روزگاری ختم کرنے کے لئے اب جو وظیفہ آپ کو بتایا جارہا ہے اس وظیفہ کی خوبیوں والا شاید کوئی دوسرا وظیفہ نہ ہو۔ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کی بے روزگاری ختم ہوجائے اسے اچھی نوکری مل جائے تو اُس شخص کا چاہئے کہ پانچ وقت نماز کی پابندی لازمی کرے، فجر کی نماز کے بعد 100 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے (جو درود شریف نماز میں پڑھا جاتا ہے) اور بعد نمازِ عشاء 360 مرتبہ ’’ یَا رَزَّاقُ یَا وَاسِعُ ‘‘ پڑھنے کی عادت ڈال لے ان شآء اللہ عزوجل چند دنوں کے بلاناغہ عمل سے مناسب روزگار مل جائے گا۔
نوکری کے لئے وظیفہ - Nokri K Liye Wazifa  نوکری کے لئے وظیفہ - Nokri K Liye Wazifa Reviewed by Admin on December 05, 2019 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.