آج ہم بنانے جارہے ہیں مزیدار، مصالحہ دار لچھا چکن۔ کچن کی ذمہ داری کوئی چھوٹی موٹی ذمہ داری نہیں ہوتی۔ اگر آپ اس ذمہ داری کو باخوبی نبھانے میں کامیاب ہوگئے تو بس ہر طرف آپ کی واہ واہ ہوگی۔ اپنی ذمہ داری اچھے طریقہ سے نبھاتے رہے اور مزے مزے کے کھانے بناکر گھر والوں کو کھلاتے رہیں۔ آج کی ڈش بہت ہی مزیدار ڈش ہے۔ تو چلیں پھر جلدی سے بناتے ہیں مزیدار لچھا چکن۔
لچھا چکن بنانے کیلئے درکار اجزاء
چکن بغیر ہڈی کے آدھا کلو
ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ
درمیانی پیاز 2 عدد
درمیانے ٹماٹر 3 عدد
دہی ایک پیالی
پسی ہوئی لال مرچ ایک چمچ
ہلدی ایک چمچ
سفید زیرہ ایک چمچ
خشک دودھ ایک چمچ
مارجرین 2 کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
درمیانی پیاز 2 عدد
درمیانے ٹماٹر 3 عدد
دہی ایک پیالی
پسی ہوئی لال مرچ ایک چمچ
ہلدی ایک چمچ
سفید زیرہ ایک چمچ
خشک دودھ ایک چمچ
مارجرین 2 کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
لچھا چکن بنانے کا طریقہ
چکن کو اچھی طرح دھو کر دس منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں اور اس کی پتلی پتلی پٹیاں کاٹ لیں۔ پیاز اور ٹماٹر کو چوپر میں پیس لیں پھر دہی میں دودھ کا پاؤڈر ملا کر پھینٹ لیں اور دس پندرہ منٹ کے لئے فرج میں رکھ دیں۔ ایک دیگچی میں کوکنگ آئل اور مارجرین کو ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں پسے ہوئے پیاز، ٹماٹر اور ادرک لہسن ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ گھی الگ ہوجائے۔ پھر اس مکسچر میں زیرہ، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک اور چکن ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں پھر پھینٹا ہوا دہی ڈال کر میتھی اور گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ گرم گرم چپاتی کے ساتھ یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
لچھا چکن بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
January 28, 2020
Rating:
No comments: