رنگ گورا کرنے والی کریم بنانے کا طریقہ

رنگ گورا کرنے والی کریم بنانے کا طریقہ
ایسے لوگ بڑی تعداد میں ملیں گے جن کی رنگت بازاری کریموں یا کسی بیماری یا پھر دھوپ کی وجہ سے کھو گئی ہے۔ اس پوسٹ میں ان ہی لوگوں کے لئے بہت ہی زبردست اسکن ٹریٹمنٹ حاضر ہے۔ رنگ گورا کرنے والی یہ کریم اپنے ہاتھوں سے گھر میں تیار کریں اس کے استعمال سے آپ کا رنگ گورا ہونے کے ساتھ ساتھ جلد میں نرم و ملائم ہو جائے گی۔ آپ کی جلد اتنی خوبصورت اور دلکش دیکھائی دیگی کہ کوئی بھی تعریف کئے بنا نہ رہ پائے گا۔ کریم تیار کرنے کے لئے جو اشیاء درکار ہیں وہ نوٹ فرما لیں۔
گاجر کا جوس ایک چائے کا چمچ
کھیرے کا جوس ایک چائے کا چمچ
گریٹ فروٹ کا جوس ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک کھانے کا چمچ
خشک خمیر 2 چائے کے چمچ
زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچ
لیمن جوس ایک چائے کا چمچ
عرق گلاب ایک چائے کا چمچ

رنگ گورا کرنے والی کریم بنانے کا طریقہ

اوپر بتائی گئی تمام اشیاء کو آپس میں اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ تیار کر لیں۔ آپ کی وائٹنگ کریم تیار ہے۔ اس کریم کو رات کے وقت سونے سے پہلے اپنے چہرے اور گردن پر لگا لیں اور پوری رات لگا رہنے ہیں۔ صبح اٹھ کر کسی اچھے فیس واش سے چہرہ دھولیں۔
اس کریم کے کچھ دن کے استعمال سے آپ کے چہرے، گردن، ہاتھ اور پاؤں میں واضح فرق پڑے گا، جو آپ کو حیران کر دے گا۔ اس کریم کو آپ ایک ہی دفعہ تیار کر کے تین دن کیلئے فریج میں اسٹور کرسکتے ہیں۔
جن لوگوں کا رنگ بچپن میں گورا تھا بڑے ہوکر کسی بیماری کی وجہ سے یا دھوپ میں نکلنے کی وجہ سے رنگ خراب ہوگیا ہے وہ یہ کریم ضرور استعمال کریں۔ اس کریم کے استعمال سے جلد کے مردہ خلیات ختم ہوجائیں گے اور چہرہ قدرتی طور پر چمکنے لگے گا۔ اکثر لوگ بازاری کریموں کے بے جا استعمال سے اپنا چہرہ خراب کر لیتے ہیں وہ زیادہ پریشان نہ ہوں بلکہ اس کریم کے استعمال سے حیرت انگیر طور پر واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔ 
رنگ گورا کرنے والی کریم بنانے کا طریقہ رنگ گورا کرنے والی کریم بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on January 11, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.