اس پوسٹ میں ہم جانے گے، وائٹ چکن قورمہ بنانے کا طریقہ قورمہ ہمارے یہاں بہت ہی خاص ڈش سمجھی جاتی ہے۔ دعوتوں میں قورمہ کو خاص اہتمام سے ساتھ بنایا جاتا ہے۔ قورمہ انتہائی لذیز اور مزے دار ڈش ہے۔ آج تو ہم اور بھی مزید اسپیشل طریقے سے وائٹ چکن قورمہ بنانے کا طریقہ جانیں گے۔ تو چلئے جانتے ہیں وائٹ شکن قورمہ بنانے کا طریقہ۔
وائٹ چکن قورمہ بنانے کے لئے درکار اجزاء
چکن ...................... آدھا کلو
تیل ......................... آدھا کپ
پیاز ........................ آدھا پاؤ
ہری مرچ ................. 3 عدد
ادرک لہسن پیسٹ ...... 1 کھانے کا چمچ
نمک ....................... حسب ذائقہ
پانی ........................ آدھا کپ
کھوپرا .................... 1 چوتھائی کپ
بادام چھلے ہوئے ....... آدھا کپ
دہی ........................ آدھا کپ
سفید مرچ پسی ہوئی ... ایک کھانے کا چمچ
دارچینی .................. ایک ٹکڑا
ثابت کالی مرچ .......... چار سے پانچ عدد
سفید زیرا ................. آدھا چائے کا چمچ
ثابت لال مرچ ........... 4 عدد
چھوٹی الائچی اور لونگ 3 سے 4 عدد
پیاز، ہری مرچیں، ادرک اور لہسن پیس کر پانی کے ساتھ پیسٹ بنالیں
وائٹ چکن قورمہ بنانے کا طریقہ
تیل گرم کر کے ثابت مصالحے ڈال کر براؤن کر لیں۔ پیاز کا مکسچر ڈال کر ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر بھون لیں۔ خیال رکھیں کہ پیاز زیادہ براؤن نہ ہونے پائے۔ پھر دہی کا مکسچر ڈال کر کچھ دیر اور بھونیں۔ چکن، نمک اور سفید مرچ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل الگ نظر آنے لگے جب خوشبو آنے لگے تو ایک کپ پانی اور ثابت لال مرچ ڈال کر 15 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔ مزیدار وائٹ قورمہ تیار ہے۔
وائٹ چکن قورمہ بنانے کا طریقہ
Reviewed by Admin
on
January 14, 2020
Rating:
No comments: