معدہ انسان کی جسم کا بہت ہی خاص عضو ہے۔ معدے کی خرابی کی وجہ سے کئی قسم کی مزید بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ معدہ کمزور ہونے کی کئی قسم کی علامات ہیں. جس میں کھٹی ڈکاروں کا آنا، بھوک کا نہ لگنا، دائمی قبض کا رہنا وغیرہ وغیرہ معدہ کمزور ہونے کی نشانیاں ہیں۔ وہ حضرات جن کا معدہ کمزور ہوچکا ہے اور اوپر دی گئی بیماریاں ان میں ظاہر ہو رہی ہیں تو وہ یہ نسخہ استعمال کرکے کے اپنی اس پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
قبض اور گیس کا علاج
سوف .................. سو گرام
دھنیا ................... سو گرام
بڑی الائچی .......... سو گرام
مصری ................ 200 گرام
قبض اور گیس کے لئے نسخہ بنانے کا طریقہ
تمام چیزوں کو چھلکے کے ساتھ باریک پیس کر سفوف بنالیں۔ اور کھانے کے بعد ایک چھوٹا چمچہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ معدے کے تمام امراض کیلئے بہت ہی زبردست نسخہ ہے۔ خود بھی استعمال کیجئے اور دوسروں کے ساتھ شئیر کرکے صدقہ جاریہ میں آپ بھی شامل ہوجائیں یہ بات یاد رکھیے گا یہ نسخہ فی سبیل اللہ ہے اور اس کو بنا کر بیچنے کی قطعی طور پر اجازت نہیں ہے آپ دوسرے کو یہ نسخہ بتا کر ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔
قبض اور گیس کا علاج
Reviewed by Admin
on
January 18, 2020
Rating:
No comments: